پودینہ تقریباَ ہر گھر میں ہی استعمال ہوتا ہے اور سب ہی اس کو کھانے میں استعمال کرتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پودینے کی کتنی قسم ہے اور یہ کون کون سی بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے دوائیوں میں استعمال کی جاتی ہے؟ آیئے آج آپ کو اس کے استعمال اور حیرت انگیز فوائد بتاتے ہیں۔
پودینے کے حیرت انگیز فوائد اور مختلف استعمال
پودینے کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جن میں کورن منٹ، اسپئیر منٹ، بیسل منٹ، کیچ منٹ اور کرلی منٹ شامل ہیں، پودینے کے استعمال سے رنگت میں نکھار آتا ہے، اسے بام میں درد دور کرنے کی خصوصیات کی وجہ سے شامل کیا جاتا ہے، اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔
آج ہم آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایک ایسا ڈرنک بنانے کا طریقہ جس کے استعمال سے آپ کو پودینے کے تمام فوائد حاصل ہوں گے اس ڈرنک کو پینے سے رنگت صاف ہوگی رنگت میں نکھار آئے گا چہرے سے دانے اور داغ دھبے دور ہوں گے معدے کے مسائل دور ہوں گے اور آپ ترو تازہ ہو جائیں گے۔
• پودینہ ڈرنک بنانے کی ترکیب
ایک کپ پودینہ لیں اسے دھو کر سُکھا کر گرینڈر مشین میں ڈالیں اب اس میں منٹ کرسٹل یا سخت پودینہ شامل کریں ایک چٹکی پھر اس میں ایک کپ چینی شامل کر دیں ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ گلابی نمک شامل کریں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ سفید زیرہ شامل کریں اور گرینڈ کر لیں۔
اس میں پانی شامل نہیں کرنا ہے، سوکھا ہوا پیسنا ہے جب یہ پس جائے تو اس میں ایک کھانے کا چمچ کھانے کا سوڈا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے باریک پیس لیں کہ پاؤڈر تیار ہو جائے۔
اب ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں اس پاؤڈر کا ایک چمچ شامل کریں اسے مکس کریں اوپر سے لیموں رس چھڑکیں اور پی لیں، لیجئیے تیار ہے آپ کے معدے کو ٹھنڈک پہنچانے اور رنگت نکھارنے والا ڈرنک، خود بھی پیئیں دوسروں کو بھی پلائیں۔