نہ لال بیگ بچیں گے نہ ان کے انڈے۔۔ زرا سی چینی سے گھر کے لال بیگوں کا صفایا کرنے کی ٹپس

رات کو جیسے ہی گھر کی لائٹس بند ہوتی ہیں جانے کن کونے کھدروں سے چھوٹے بڑے لال بیگ باہر نکل آتے ہیں۔ اگر ان پر اسپرے بھی کیا جائے تو کچھ دن میں ان کے انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں اور اسپرے پر ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بعد گھر واپس اسی حال میں آجاتا ہے۔ اس لئے آج ہم کو گھر کے اندر موجود چیزوں سے ہی لال بیگ کا صفایا کرنے کے آسان سے ٹپس بتائیں گے۔

لال بیگ اور ان کے انڈے مارنے کے لئے آپ باریک چینی یا چینی کا پاؤڈر 2 چمچ لیں اور اسی کے ہم وزن بورک پاؤڈر ملا لیں۔ اب اس مرکب کو گھر کے کونوں میں اور دروازوں کے پیچھے چھڑک دیں۔ یہ زہریلا مواد انڈوں کو بھی ناکارہ کردے گا اور کچھ دن میں آپ کا گھر لال بیگوں سے پاک ہوجائے گا۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسی پاؤڈر میں ایک چمچ گندم کا آٹا ملا دیں اور تینوں اجزاء کو ملا کر گوندھ لیں۔ یاد رکھیں کہ اسے سخت گوندھ کر گولیاں بنانی ہیں جس کے بعد گھر کے دروازوں کے پیچھے، صوفے اور فریج وغیرہ کے پیچھے ان گولیوں کو ڈال دیں۔ ہر ہفتے ان گولیوں کو تبدیل کریں۔ کچھ ہی دن میں لال بیگوں کا صفایا ہوجائے گا۔

Easy Tricks To Kill Cockroach

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Easy Tricks To Kill Cockroach and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Easy Tricks To Kill Cockroach to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2532 Views   |   28 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

نہ لال بیگ بچیں گے نہ ان کے انڈے۔۔ زرا سی چینی سے گھر کے لال بیگوں کا صفایا کرنے کی ٹپس

نہ لال بیگ بچیں گے نہ ان کے انڈے۔۔ زرا سی چینی سے گھر کے لال بیگوں کا صفایا کرنے کی ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ لال بیگ بچیں گے نہ ان کے انڈے۔۔ زرا سی چینی سے گھر کے لال بیگوں کا صفایا کرنے کی ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔