کیا آپ بھی ایک تیر سے دو شکار کرنا پسند کرتی ہیں؟ تو جانئے بیوٹی پراڈکٹس کے متفرق و دلچسپ طریقہ استعمال!

خواتین اس بات کی شعوری کوشش کرتی ہیں کہ وہ جو ایک چیز کسی بھی کام کے لیے استعمال کررہی ہیں اس چیز سے وہ دویا تین کام اور بھی سرانجام دیں لیں تو ان کی ہر طرح سے بچت ہوجائے گی ۔مثلاً ایک دوپٹہ کئی کرتیوں کے ساتھ چلا لیا ،ایک ٹراؤزر کئی شرٹس کے ساتھ پہن لیا ،ایک کرتی الگ الگ رنگوں کے ٹراؤزرز اور دوپٹوں کے ساتھ چلا لی۔۔ بالکل اسی طرح کئی بیوٹی پراڈکٹس ایسی ہیں جن سے ایک مخصوص کام لینے کے بجائے دوسرا بہترین کام بھی لیا جاسکتا ہے بات ذہانت کی ہے کہ آپ اسے کس طرح استعمال کرتی ہیں۔ آئیے ایسے ہی چند بیوٹی پراڈکٹس اور ان کے منفرد و دلچسپ طریقہ استعمال پر نظر ڈالتے ہیں:

*لپ بام جو کہ عام طور پر ویکس سے تیار کی جاتی ہیں۔ اسی بام سے آپ اپنی آئی بروز کی شیپ بھی بناسکتے ہیں۔ ہلکی سی لپ بام اپنی انگلی کی مدد سے آئی بروز پر لگائیں آئی بروز کے بال جم جائیں گے اور ان میں چمک پیدا ہوجائے گی۔

*آئی لائنر ختم ہو گیا ہے ،تقریب میں جانا ہے کوئی بات نہیں مسکارے کی مدد سے آپ آئی لائنر بھی لگا سکتی ہیں ۔ ایک سنگل باریک برش کی مدد سے آپ اپنی آنکھوں پر باآسانی لائنر کے طور پر لگا سکتی ہیں۔

*کسی بھی ہلکے رنگ کے آئی شیڈز یا بلش اون کو ویسلین کے ساتھ مکس کرکے لپ گلوس کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔

*پرفیوم لگانے سے پہلے اگر کلائیوں، گردن، کان کے نچلے حصے پر ہلکی سی ویسلین لگالی جائے تو پرفیوم کی ہلکی خوشبو کے ساتھ آپ پورا دن آرام سے گزارسکتی ہیں۔

*ہیئر اسپرے کا ایک اسپرے پرانے ٹوتھ برش پرکریں اور اس برش سے آئی بروز کی شیپ پر اپلائی کریں۔

*لپ بام کو کریک کیوٹیکلزاور خشک کہنیوں پر بھی لگایا جاسکتا ہے اس سے اسکن ہمواراورموئسچرائز ہوجائے گی اورفائدہ پہنچائے گی۔

*لپ اسٹک کو ہونٹوں کے ساتھ رخساروں پر بلش اون کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

* پسی ہوئی کافی میں تھوڑاسا اولیو آئل مکس کرکے چہرے کو مساج کریں جس سے خون کی گردش میں تیزی آئے گی اور چہرے کی رنگت صاف ہوجائے گی۔

*ناریل کا تیل جہاں بالوں کی افزائش اور چمک میں اضافہ کرتا ہے اسے نہ صرف کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ باڈی لوشن کے طور پربھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

*ہیئر ریمونگ سے پہلے اگر ہاتھوں اور ٹانگوں پرکوئی بے بی آئل یا ناریل کا تیل لگا لیا جائے تو یہ اسکن کو ہموار اور موئسچرائز رکھے گا۔

*ہائی لائٹر یا کنسیلرکو اگر ہونٹوں کے کناروں کے چاروں طرف ہلکا لگا لیا جائے اور پھر لپ اسٹک لگائیں تو لپ اسٹک نہیں پھیلے گی۔

*رخساروں کی چمک بڑھانے کے لیے ویسلین اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

*مینی کیور اور پیڈی کیور سے پہلے ناخنوں کے چاروں طرف ویسلین لگالینے سے کام آسان ہوجاتا ہے اور ہاتھوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

*باڈی لوشن جسم اور چہرے کو موئسچرائز رکھنے کے لیے استعمال کیئے جاتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اس قسم کے موئسچرائزنگ لوشن بالوں میں یا گھنگریالے بنانے کے لیے بھی اپلائی کیا جاسکتے ہیں۔ تھوڑاسا لوشن ہتھیلی میں لے کر دونوں ہاتھوں کی مدد سے پورے بالوں کی اوپری سطح پرلگائیں اور پھر ان میں انگلی کی مدد سے رنگ بنائیں یا چھوٹے رولرز لگالیں بالوں میں خوبصورت کرلز آجائیں گے۔ یہ بات یاد رہے کہ لوشن کی خوشبو تیز نہ ہو بلکہ ہلکی ہونی چاہیئے تاکہ وہ ناگوار نہ گزرے۔

Beauty Products Ke Deegar Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Beauty Products Ke Deegar Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beauty Products Ke Deegar Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2447 Views   |   15 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

کیا آپ بھی ایک تیر سے دو شکار کرنا پسند کرتی ہیں؟ تو جانئے بیوٹی پراڈکٹس کے متفرق و دلچسپ طریقہ استعمال!

کیا آپ بھی ایک تیر سے دو شکار کرنا پسند کرتی ہیں؟ تو جانئے بیوٹی پراڈکٹس کے متفرق و دلچسپ طریقہ استعمال! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ایک تیر سے دو شکار کرنا پسند کرتی ہیں؟ تو جانئے بیوٹی پراڈکٹس کے متفرق و دلچسپ طریقہ استعمال! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔