ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیائی کھانوں میں ایک عام مصالحہ، ہلدی گردے کی بیماریوں کی علامات کو دور کرنے اور گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں انتہائی کارآمد ہے، ہلدی کا استعمال آپ کو گردوں کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے گھریلو علاج کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔
گردوں کی بیماریوں کی علامات
گردے کی بیماری کی کچھ عام علامات ہیں، اگر آپ گردوں کی بیماری کے شکار ہیں تو تھکاوٹ، ٹخنوں اور پیروں میں سوجن، آنکھوں کے گرد سوجن اور کم توانائی کی سطح اس کی عام علامات میں سے ایک ہیں۔
اس کے علاوہ آپ کو سونے میں بھی دشواری ہو سکتی ہے اور رات کے وقت پٹھوں میں درد ہو سکتا ہے، آپ کی جلد خشک اور خارش محسوس کر سکتی ہے اور آپ کو سانس کی قلت، کمر یا اطراف میں درد اور بھوک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ آپ کو بار بار پیشاب بھی آ سکتا ہے اور پیشاب میں تکلیف بھی ہو سکتی ہے۔
گردوں کی مختلف بیماریوں کا ہلدی سے علاج
ہلدی آپ کے شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ خون کی رگوں کو آرام پہنچانے میں مدد دیتی ہے تاکہ گردے کی خرابی سے متعلق پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کیا جاسکے، گردے کی تقریبا تمام بیماریاں اس میں سوزش کی وجہ سے ہوتی ہیں، ایسے میں ہلدی گردوں کی صحت کےلئے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ ایک طاقتور قدرتی سوزش دور کرنے والی اجزاء ہے جو بغیر کسی مضر اثرات کے اچھی طرح کام کرتی ہے۔
گردوں کی سوزش دور کرنے کے لئے ہلدی کا استعمال
گردے کی بیماری کے بڑھنے میں سوزش بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، ہلدی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء گردوں میں اور گردے کی رگوں کی سوزش جو کم کرنے کے لئے بہترین ہیں۔
ہلدی سوزش کو کم کرنے کے لئے فوری کام کرتی ہے، یہ سالوں سے دواسازی اور گھریلو نسخوں کی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جا رہی ہے کیونکہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔
ہلدی سے گردوں کی صحت کی حفاظت
ہلدی میں موجود اس کے اینٹی آکسیڈینٹ کے اثر کی وجہ سے جسم سے فری ریڈیکلز کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے اور اس طرح یہ گردوں کو پہنچنے والے نقصانات کو روکتے ہیں۔
ہلدی گلوٹاتھیون کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جانی جاتی ہے اور گلوٹاتھیون پیرو آکسیڈیز کو متحرک کرتی ہے جو آزاد ریڈیکلز کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے، یہ آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتی ہے اور اس طرح ہلدی گردوں کے علاج میں مدد کرتی ہے۔
اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک خصوصیات
ہلدی کی مضبوط اینٹی مائکروبیل سرگرمی بیماری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اور اس طرح پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا علاج کرتی ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ ایکشن مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔
ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک اثرات ہوتے ہیں اور اس لیے ہلدی میں بیکٹیریل اور وائرل انفیکشن سے لڑنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے، یہ تحقیقات میں بھی ثابت ہو چکا ہے کہ ہلدی انفیکشن کے علاج میں اینٹی بائیوٹکس کی طرح تقریبا موثر ہے۔
گردوں کی صفائی کے لئے ہلدی کو کیسے استعمال کریں؟
گُردوں کو صاف کرنے کے لیے ہلدی ہر وقت ہمارے گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے، ہلدی میں قُدرتی طور پر سوزش ختم کرنے کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور یہ گُردے کی پتھری کو ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے لہٰذا گُردوں کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ اپنی روز مرہ کی غذا میں ہلدی کا استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ki Bemari Main Haldi Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ki Bemari Main Haldi Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.