دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کی آسان اور گھریلو ٹِپس جانیں اور کریں اپنی خود اعتمادی میں اضافہ تاکہ آپ بھی کُھل کر مسکرا سکیں

انسان کے چہرے پر پڑنے والی نظر کو سب سے زیادہ متاثر اس کی شخصیت کرتی ہے اور شخصیت کا بنیادی تعلق انسان کی ظاہری صاف صفائی سے ہوتا ہے، جن میں سب سے پہلے انسان کی مسکراہٹ کسی کو اس کی طرف متوجہ کرتی ہے۔
لیکن اگر دانت پیلے اور گندے ہوں تو کوئی بھی مسکرانے میں جھجک محسوس کرے گا، اس لئے آج ہم آپ کو چند ایسی گھریلو ٹِپس بتانے جا رہے ہیں جن سے آپ اپنے دانتوں کو چمکا سکتے ہیں۔

دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کے لئے گھریلو ٹِپس:

• پانچ چائے کے چمچ میٹھا سوڈا اور پانچ چائے کے چمچ پودینے کا تیل لیں اب اس میں دو قطرے گلیسرین اور ساتھ ایک چائے کا چمچ نمک ملائیں ان تمام اجزاء کو مکس کر کے ایک بوتل میں محفوظ کر لیں، پھر روزانہ اس پیسٹ سے دانت صاف کریں دانتوں کی گندگی دور ہونے کے ساتھ ساتھ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

• ٹوتھ برش میں ٹوتھ پیسٹ نکالنے کے بعد اوپر سے اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں، اور اس سے دانت برش کریں ایک دم چمک جائیں گے۔

• اس کے علاوہ ٹوتھ برش پر بیکنگ سوڈا ڈال کر اس پر اوپر سے لیموں کا رس ڈالیں فوری اس سے برش کر لیں یہ جراثیم بھی ختم کرے گا اور دانت بھی سفید کرے گا۔

• سیب کے سرکے کو اگر ماؤتھ فریشنر کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے بھی دانت صاف ہو جائیں گے مگر اسے ہفتے میں 3 بار سے زیادہ نہ کریں ورنہ دانتوں کی قدرتی پالش مانند پڑ سکتی ہے۔

Danton Ki Peelahat Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Danton Ki Peelahat Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danton Ki Peelahat Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8953 Views   |   24 Apr 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کی آسان اور گھریلو ٹِپس جانیں اور کریں اپنی خود اعتمادی میں اضافہ تاکہ آپ بھی کُھل کر مسکرا سکیں

دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کی آسان اور گھریلو ٹِپس جانیں اور کریں اپنی خود اعتمادی میں اضافہ تاکہ آپ بھی کُھل کر مسکرا سکیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کی آسان اور گھریلو ٹِپس جانیں اور کریں اپنی خود اعتمادی میں اضافہ تاکہ آپ بھی کُھل کر مسکرا سکیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔