صفائی شروع کرنے سے پہلے چیز کی تصویر کھینچو٬ روبینہ اشرف اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟

ہم سب روبینہ اشرف کو برسوں سے اپنی ٹی وی اسکرین دیکھ رہے ہیں اور اب تک درجنوں ایسے ڈرامے دیکھ چکے ہیں جن میں انہوں نے اعلیٰ معیار کی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے- اب روبینہ اشرف ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں جس کی وجہ سے ایہ انڈسٹری میں دو ممتاز مقام کی مالک ہیں-

حال ہی میں روبینہ اشرف نے بطورِ مہمان ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی- اس شو میں اس وقت روبینہ اشرف کے علاوہ معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز اور عذرا محی الدین بھی بطورِ مہمان شریک تھیں-

روبینہ اشرف نے شو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے OCD (ایک خاص دماغی حالت) کے حوالے سے بہت جدوجہد کی ہے اور اسی وجہ سے وہ ہر چیز کو ایک خاص زاویے اور ایک خاص جگہ پر رکھنا پسند کرتی ہیں- انہیں اپنے کافی ٹیبل پر برتنوں کو ہمیشہ ایک خاص انداز میں رکھا ہوا چاہیے اور اس کے لیے وہ ہمیشہ اپنے گھر کے ملازمین کو ہدایات جاری کرتی رہتی ہیں تاکہ ہر چیز اپنی اصلی جگہ اور اصلی ترتیب کے ساتھ موجود ہو-

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ بعض اوقات خاندان والے بھی میری اس بات سے اکتا جاتے ہیں کہ میں کتنی پرفیکشنسٹ ہوں-

روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس صورت میں گھر کا اسٹاف تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ اگر وہ میری ہدایات پر صحیح طریقے سے عمل کریں کیونکہ وہ میں خود کو تبدیل نہیں کرسکتی-

روبینہ اشرف نے یہاں تک کہا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق چیزوں کی اس حد تک عادی ہوچکی ہیں کہ وہ سوچتی ہیں جب وہ بڑی عمر کی خاتون ہوجائیں گی اور وہ اسٹاف کو ہدایات نہیں دے سکیں گی تو وہ ہوٹل میں شفٹ ہوجائیں گی تاکہ وہاں اپنی پسند کی خدمات حاصل کرسکیں-

روبینہ اشرف نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی مینا طارق بھی اکثر مذاق کرتی ہے کہ ماں ہوٹل کا عملہ بھی آپ کے ساتھ نہیں چل پائے گا۔

روبینہ اشرف کہتی ہیں کہ جب ایک بار گھر میں صفائی ہوجاتی ہے تو میں دوبارہ چیک کرتی ہوں اور ہر چیز کو اس کی جگہ پر واپس رکھتیہوں- یہاں تک کہ جس روز شوٹ پر جانا ہو تو اس سے پہلے بھی ہر چیز چیک کر کے جاتی ہوں اور مجھے پتہ بھی چل جاتا ہے کہ یہاں صفائی کی گئی ہے یا نہیں-

میں نے اسٹاف سے کہا ہوتا ہے کہ اگر آپ کو چیزیں یاد نہ ہوں کہ کونسی کہاں ٹیبل پر رکھنی ہیں تو پہلے کیمرے سے تصویر کھینچو پھر صفائی کروں اور اس کے بعد چیزوں کو ان کی جگہ پر ویسے ہی واپس رکھ دو-

ایسے ہی کچھ خیالات کا اظہار اداکارہ عذرا محی الدین اور شگفتہ اعجاز نے بھی کیا کہ وہ بھی اپنے گھر کے ملازمین کو کچھ اسی قسم کی ہدایات جاری کرتی ہیں کیونکہ وہ بھی یہی چاہتی ہیں چیزوں کو ان کی ترتیب سے رکھا جائے-

Pehly Pic Lo Phr Safai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pehly Pic Lo Phr Safai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pehly Pic Lo Phr Safai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mushaddiq  |   In News  |   0 Comments   |   3464 Views   |   07 Feb 2023
About the Author:

Mushaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mushaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

صفائی شروع کرنے سے پہلے چیز کی تصویر کھینچو٬ روبینہ اشرف اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟

صفائی شروع کرنے سے پہلے چیز کی تصویر کھینچو٬ روبینہ اشرف اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صفائی شروع کرنے سے پہلے چیز کی تصویر کھینچو٬ روبینہ اشرف اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔