لپ سٹک لگائے بغیر بے بی پنک ہونٹ بنانا چاہتی ہیں تو ایک چمچ گلیسرین کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں

ہماری مسکراہٹ چہرے کی خوبصورتی کو اور زیادہ بڑھا دیتی ہے لیکن اگر ہونٹوں پر کشش نہ ہو تو مسکراہٹ ماند پڑ جاتی ہے۔ اور اگر آپ بھی چاہتی ہیں آپ کے ہونٹ بے بی پنک ہو جائیں وہ بھی بغیر کسی لپ سٹک لگائے تو بس ایک چمچ گلیسرین کی یہ ٹپس جانیں اور ہونٹوں کو حسین بنائیں۔

فائدہ:

٭ گلیسرین جلد میں ہائیڈروجن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے ہونٹ نرم و ملائم بھی ہو جاتے ہیں اور ان کی رنگت بھی گلابی ہوجاتی ہے۔
٭ اس میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈز، لیکٹک ایسڈز، گلائیکولک ایسڈ، ہائیلورونک ایسڈ، پروپیلین گلائیکول، سوربیٹول، بیوٹیلین گلائیکول اور
کاربیمائیڈ جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو آپ کے ہونٹ پنک پنک بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

ٹپس:

٭ ایک چمچ گلیسرین میں دو چمچ عرقِ گلاب مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹوں کی جلد نرم و ملائم بھی ہوجائے گی اور ہونٹ موائسچرائز بھی رہیں گے۔
٭ ایک چمچ گلیسرین میں آدھا چمچ چُقندر کا رس مکس کرلیں اور ہونٹوں پر لگائیں اس سے پھٹے ہوئے ہونٹ جلد از جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور خون بھی نہیں نکلے گا۔
٭ اگر آپ کو ہونٹوں پر سوزش و جلن کی شکایت رہتی ہے تو ایک چمچ گلیسرین میں ویزلین مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں۔ اس سے جلن یا سوزش کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور ہونٹ پنک بھی ہوجائیں گے۔
٭ اگر آپ چاہتی ہیں کہ لپ سٹک بھی نہ لگائیں اور ہونٹ بھی پنک ہوجائیں تو ایک چمچ گلیسرین میں زردے کا رنگ اور ایک چمچ دودھ کی بالائی مکس کرکے روزانہ صبح ہونٹوں پر لگائیں یا دن میں کسی بھی وقت 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں اس سے آپ کو جلد رزلٹ مل جائیں گے۔

How To Make Your Lips Pink

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How To Make Your Lips Pink and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Your Lips Pink to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   34623 Views   |   18 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

لپ سٹک لگائے بغیر بے بی پنک ہونٹ بنانا چاہتی ہیں تو ایک چمچ گلیسرین کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں

لپ سٹک لگائے بغیر بے بی پنک ہونٹ بنانا چاہتی ہیں تو ایک چمچ گلیسرین کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لپ سٹک لگائے بغیر بے بی پنک ہونٹ بنانا چاہتی ہیں تو ایک چمچ گلیسرین کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔