پاکستان میں اس وقت بانجھ پن میں تقریبا پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایک اندازے کے مطابق بائیس سے پچیس فیصد جوڑے اپنی زندگی کی اس محرومی کو دور کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں۔۔۔
حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق خواتین اگر اپنی خوراک میں سے مرغی اور گوشت کو کم سے کم کردیں اور سبزیوں اور دالوں کی مقدار کو بڑھا دیں تو ان کی بچہ دانیوں پر اس کا مثبت اثر ہوگا۔۔۔ساتھ ہی سالمن مچھلی کا استعمال بھی اس سلسلے میں کافی کار آمد ثابت ہوتا ہے۔۔۔کیونکہ اس مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔
FDA کے مطابق وہ خواتین جو حاملہ ہونا چاہتی ہیں ہفتہ میں بارہ اونس تک اس مچھلی کا استعمال کر سکتی ہیں۔۔۔ساتھ ہی اپنی خوراک میں میوہ جات اور سبزیوں کا استعمال بھی بڑھادیں اور مرغی اور لال گوشت سے دور رہیں۔
سبزیوں میں پالک ، سلاد پتہ اور بروکلی کا استعمال بھی مدد کرتا ہے بانجھ پن کو دور کرنے میں جبکہ دودھ اور دودھ سے بنی چیزوں کا استعمال بھی ضروری ہے۔
ماں بننے کے اس سفر کو طے کرنے کے لئے سب سے ضروری ہے کہ خود کو فکروں اور پریشانی سے آزاد رکھیں اور اپنے جسم میں کسی بھی قسم کی کمزوری کو پنپنے نا دیں۔