ان کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں ۔۔مشہور اداکار جن کی پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی ہوئی اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں

شادی کرنا آسان ہے مگر اس کے بعد ازدواجی تعلق قائم رکھنا ہی اصل امتحان ہوتا ہے۔ میاں بیوی کے درمیان آپس کے تعلقات کو مضبوط رکھنا، ساتھ ہی ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا ، یہ انتہائی مشکل کام ہوتے ہیں۔ اگر میاں بیوی ان ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دیتے ہیں ان کی شادی کامیاب ہوجاتی ہے اور جو جوڑے ازدواجی تعلقات کو بہتر طور پر قائم نہیں رکھ پاتے ان کا مقدر علیحدگی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

پاکستانی شوبز صنعت میں بھی چند ایسی جوڑیاں موجود ہیں جن کی شادی ہوئی لیکن وہ چند ماہ بھی نہ چل سکی، پھر انہوں نے دوبارہ ایک نئے ہمسفر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

آج ہم اس آرٹیکل میں اُن مشہور شخصیات جوڑے کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے شوہر/ بیوی کو طلاق دی یا لی اور پھر انہیں اداکاروں نے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کی۔

1- اسد صدیقی اور زارا نور عباس

معروف اداکار اسد صدیقی کی پہلی شادی ماہم بابر سے ہوئی تھی جبکہ وہ اب اداکار زارا نور عباس کے ساتھ خوشی خوشی اپنی شادی شدہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسد اور ماہم کی شادی سال 2014 میں ہوئی جبکہ کچھ ماہ بعد ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

وہیں اداکارہ زارا نور عباس سال 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھیں لیکن بدقسمتی سے زارا نور عباس کی شادی بھی چند ماہ قائم رہ سکی۔ لیکن پھر ان کی دوستی اسد صدیقی سے ہوئی اور اس دوستی کو ان دونوں نے ازدواجی رشتے میں بدل ڈالا۔

2- فہد مرزا اور ثروت گیلانی

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ مشہور اداکارہ ثروت گیلانی کی پہلی شادی بیگم نوازش علی کے بھائی عمر سلیم سے ہوئی تھی۔ یہ جوڑے 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور پھر 2008 میں ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ختم کیا۔

وہیں اداکار اور ڈاکٹر فہد مرزا کی شادی طاہرہ مرزا نامی ایک لڑکی سے ہوئی تھی ، تاہم شادی کے 3 سال بعد بھی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ اس رشتے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو معلوم نہیں ہیں ، تاہم خیال یہ کیا جاتا ہے کہ فہد مرزا کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی بھی ہے۔
فہد اور ثروت کی شادی 13 اگست 2014 کو ہوئی۔

3- جگن کاظم

اداکار و ہوسٹ جگن کاظم کی پہلی شادی سال 2003 میں ایک شخص سے ہوئی تھی۔ اگلے سال جگن کاظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام حمزہ ہے۔ مگر بد قسمتی سے بیٹے کی پیدائش کے دو ماہ بعد جگن اور ان کے شوہر کے درمیاں راستے جدا ہوگئے۔

اب جگن کی شادی سال 2013 میں فیصل نقوی سے ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔فیصل بھی شادی شدہ تھے لیکن ان کی پہلی بیوی سے طلاق ہوگئی تھی۔ فیصل کی پہلی بیوی سے 2 بیٹیاں ہیں۔

Pehli Shadi Se 2 Betiyan Bhi Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pehli Shadi Se 2 Betiyan Bhi Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pehli Shadi Se 2 Betiyan Bhi Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   4205 Views   |   16 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ان کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں ۔۔مشہور اداکار جن کی پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی ہوئی اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں

ان کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں ۔۔مشہور اداکار جن کی پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی ہوئی اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں بھی ہیں ۔۔مشہور اداکار جن کی پہلی طلاق کے بعد دوسری شادی ہوئی اور اب وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔