ماہواری سے پہلے ہونے والی کشیدگی کو کیسے کم کیا جائے؟


PMSٰٓیا premenstrual stress بنیادی طور پر ماہواری سے پہلے ہونے والی ہارمونل تبدیلی کی وجہ سے ہوجاتی ہے ۔ اس میں بلا وجہ کبھی غصہ آتا ہے کبھی رونا آتا ہے ۔ ہر چھوٹی چھوٹی بات پر اسٹریس ہوجاتا ہے ۔ عموماً 20سال سے بڑی عمر کی لڑکیوں کو یہ مسئلہ ہوجاتا ہے ۔ 18سال سے کم عمر لڑکیوں میں PMSاتنا زیادہ نہیں ہوتا مگر جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے یہ اسٹڑیس بھی بڑھتا جاتا ہے ۔ PMSکو ختم کرناتو مشکل ہے لیکن اس کو کم کرنے کے لیے کافی اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں ۔

۱ ۔ خوش رہنے کی کوشش کریں :
ماہواری ہونے سے تین دن پہلے سے اگر آپ کو کوئی بھی اسٹریس ہے تو اس سے اپنا دھیان ہٹا کر کہیں اور لگائیں ۔ اس سے آپ کا اسٹریس اور موڈ بہتر ہوگا ۔

۲۔ جذبانی اور غمگین گانوں اورفلموں سے دور رہیں :
ماہواری سے پہلے اور ماہواری کے دوران جذباتی فلمیں اور گانے سننے سے دور رہیں کیوں کہ یہ آپ کو موڈ کو مزیدخراب کرتے ہیں اور آپ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ کوشش کریں کہ اس وقت آپ Comedyیا Light Videosدیکھیں ۔

۳۔ میٹھا کھائیں :
میٹھا ذائقہ اپنے اندار کچھ ایسے ہارمونز کو ایکٹوکرنے کی طاقت رکھتا ہے جہ ہمارے دماغ میں خوشی کے جذبات ابھارتے ہیں اس لیے ہر خوشی کے موقع پر لوگ میٹھا کھاتے ہیں اور کھلاتے ہیں ۔
ماہواری کے دوران اور اس سے پہلے بھی آپ میٹھا زیادہ کھانے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا موڈ بہتررہے ۔
چاکلیٹ، شیکس ، کیک وغیرہ آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔

۴۔ کیلشیم سے بھرپور غذا کا استعمال :
ماہواری کے دوران آپ کے جسم میں خون کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر کچھ ہارمونز متاثر ہوجاتے ہیں ۔ اس وقت آپ کے جسم کو زیادہ کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ماہوار کے دوران اور ا س سے کچھ دن پہلے دودھ ، انڈے اور سیب وغیرہ کا استعمال شروع کردیں ۔ اس سے بھی آکو اسٹریس نہیں ہوگا۔

۵۔ زیادہ سے زیادہ آرام:
PMSکے دوران آپ جتنا آرام کرسکتے ہیں کریں ۔ زیادہ کام نہ کریں اور اپنے دماغ کو پرسکون رکھیں ۔ آپ کا دماغ جتنا پرسکون ہوگا آپ اتنا ہی اس مسئلے سے دور رہیں گی ۔

How To Reduce Premenstrual Stress

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Reduce Premenstrual Stress and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Reduce Premenstrual Stress to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7518 Views   |   09 Apr 2020
About the Author:

Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

ماہواری سے پہلے ہونے والی کشیدگی کو کیسے کم کیا جائے؟

ماہواری سے پہلے ہونے والی کشیدگی کو کیسے کم کیا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہواری سے پہلے ہونے والی کشیدگی کو کیسے کم کیا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔