سردی کے موسم میں بچوں کو فلو اور ٹھنڈ سے کیسے بچایا جائے؟ جانیئے چند آسان اور گھریلو طریقے

سردی کا موسم آتے ہی جہاں بڑے ٹھنڈ اور فلو کی وجہ سے بیمار پڑ جاتے ہیں وہیں نومولود اور چھوٹے بچوں کو بھی ٹھنڈ اور فلو سے بچانا پڑتا ہے، مگر بچوں کو اس بدلتے موسم میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ آیئے آپ کو اس کے چند آسان اور گھریلو طریقے بتاتے ہیں۔ بچے بڑوں کے مقابلے زیادہ نازک اور کمزور ہوتے ہیں جبکہ ان میں اتنی قوتِ مدادفعت بھی نہیں ہوتی کہ وہ بیماری سے لڑ سکیں ایسے میں ان کا بےحد خیال اور دیکھ بھال ضروری ہے جبکہ بدلتے موسم میں یہ کام کئی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے، تاہم بتائے گئے چند طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنے بچے کو ٹھنڈ کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

بچوں کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے گھریلو طریقے

• ناک کے قطرے

جیسے ہی موسم بدلے آپ بچے کے ڈاکٹر سے ایک اچھا نیزل ڈراپ لکھوا لیں تاکہ اگر رات بے رات آپ کے بچے کی ناک بند ہو اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو تو آپ وہ بند ناک کھولنے کے قطرے بچے کی ناک میں ڈال سکیں تاکہ اسے آرام آ جائے۔

• گرم پانی سے نہلائیں

ٹھنڈے موسم میں اپنے بچے کو گرم پانی سے نہلائیں اور کوشش کریں کہ نہ ہی اسے ہوا لگے اور نہ ہی اس کے کپڑے گیلے ہوں، اگرچہ بچہ پیشاب کرے تو فوری اس کی نیپی یا ڈائپر تبدیل کریں تاکہ اسے ٹھنڈ نہ لگے اور اسے نہلانے کے لئے یا ڈائپر تبدیل کروانے کے لئے گرم پانی کا استعمال لازمی کریں۔

• تکیہ

جب بھی بچے کو گدے پر لیٹائیں تو اس کے سر کے نیچے ایک تھوڑا اونچا تکیہ رکھیں تاکہ بچے کا سر اونچا رہے اور اگر اس کی ناک بند ہو تو وہ ہلک کے زریعے ناک سے خارج ہو سکے۔

• مساج

سردی کے موسم میں اگر بچے کو نہلانے سے پہلے دھوپ میں تھوڑی دیر تیل سے مالش کی جائے تو اس سے بچہ ٹھنڈ سے بھی محفوظ رہتا ہے اور اس کی بند ناک یا جکڑا ہوا سینہ بھی کھل جاتا ہے، کوشش کریں کہ بچے کی ناک کے اردگرد اور گالوں پر تیل سے مالش کریں ایسا کرنے سے بچے کا نزلہ زکام دور ہوگا۔

• کمرے کا درجہ حرارت

بچے کو سردی سے بچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ گھر اور کمرے کو گرم رکھنے کی کوشش کریں درجہ حرارت جتنا گرم ہوگا بچہ سردی سے محفوظ رہے گا۔

• بھانپ

چھوٹے بچے ہوں یا بڑے سب کے لئے ہی یہ ضروری ہے کہ سرد موسم میں روزانہ بھانپ لیں اور سوکر اٹھنے کے بعد، جبکہ رات سونے سے پہلے بھانپ لینے کی عادت ڈال لیں، بچوں کو بھی روزانہ کم سے کم 2 سے 3 مرتبہ بھانپ دلوائیں، ایسے بچہ سردی نزلہ زکام اور سینے کی جکڑن سے محفوظ رہے گا۔

Bachon Ko Thand Se Kese Bachaya Jaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ko Thand Se Kese Bachaya Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Thand Se Kese Bachaya Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4729 Views   |   08 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سردی کے موسم میں بچوں کو فلو اور ٹھنڈ سے کیسے بچایا جائے؟ جانیئے چند آسان اور گھریلو طریقے

سردی کے موسم میں بچوں کو فلو اور ٹھنڈ سے کیسے بچایا جائے؟ جانیئے چند آسان اور گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں بچوں کو فلو اور ٹھنڈ سے کیسے بچایا جائے؟ جانیئے چند آسان اور گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔