بیر(غریبوں کا سیب) کھا کر آپ کون سے ایسے حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتے ہیں جواس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے؟

بیرجسے غریبوں کا سیب بھی کہاجاتا ہے۔ کیونکہ یہ قیمت میں انتہائی کم مگر افادیت میں بہت آگے ہے۔ برصغیر پاک وہند میں اگنے والے بیری کی دو قسمیں ہیں۔ ایک جنگلی بیری جو عموماً جھاڑی کی شکل کی ہوتی ہے اور دوسری عام یعنی گھریلو پیڑ۔ قدرت نے اس خوبصورت پیڑ کے پھل ، چھال اور پتوں میں غذائی اورادویا تی خواص رکھے ہیں۔ اس کا پھل یعنی بیروٹا من بی کا خزانہ ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے اور ڈی بھی اس میں شامل ہیں۔ معدنیات میں فولا د، کیلشیم ، پوٹاشیم اور فلورین اس میں شامل ہیں۔ طب یونانی کے مطابق یہ جسمانی صحت کے لیے موزوں اور جسم میں گوشت بنانے کی صلا حیت سے مالا مال ہے۔ یہاں ہم آپ کو بیر کے کچھ خاص فوائد سے آگاہ کریں گے۔

پھوڑے پھنسیوں کا علاج

بیری کی ٹہنیوں اور پتوں کا لیپ پھوڑوں ، پھنسیو ں وغیرہ پر لگانے سے پیپ جلد پک کر خارج ہو جا تی ہے۔ پلٹس کو ایک چھوٹا چمچہ لیموں کے رس میں ملا کر بچھو کے ڈنگ پر لگانے سے تسکین ملتی ہے۔ زخم اورناسور دھونے کے لیے بھی بیری کے پتوں کا جوشاندہ بہترین ہے۔

بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرے

بیری کی راکھ یا گوند آپ کسی پنساری سے بھی لے سکتے ہیں اوردرخت سے تازہ حالت میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیڑھ ماشہ سے چھ ماشے تک راکھ کی مقدارعرق مکوہ اورعرق با دیاں پانچ پانچ تولے کے سا تھ صبح چند دن تک استعمال کر نے سے بدن کی چر بی پگھلنے لگتی ہے اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہو نے لگتا ہے۔

اسہال اور پیچش میں بھی مفید

بیری کی چھال اسہال ، پیچش اور قولنج کے علاج میں نہایت موثر ہے۔ اندرونی چھال کا جوشاندہ قبض کی حالت میں جلا ب کے طورپر دیا جاتاہے۔

بالوں کی صحت بہتر بنائے

سر پر بیری کے پتوں کا لیپ لگانا بالوں کو صحتمند اور خوشنما بناتا ہے۔ اس کے استعمال سے سر کی جلد کے امراض دور رہتے ہیں اور بال سیا ہ ہو تے ہیں۔

ذہنی امراض میں مفید

ایسے ذہنی مریض جن کا دما غ بہت سست ہو، ان کے علا ج کے لیے مٹھی بھر خشک بیرآدھ لیٹرپانی میں اس وقت تک ابالے جا ئیں جب پانی آدھا رہ جا ئے۔ پھر اس آمیزے میں شہد یا چینی ملا کر روزانہ رات سونے سے قبل مریض کو کھلایا جائے۔ یہ علاج دما غ کی کارکردگی بڑھا کرمریض کو فعال بنا دے گا۔

منہ کے امراض میں مفید

بیری کے تازہ پتوں کا جوشاندہ نمک ملا کر غراروں کے لیے استعمال کرنا، گلے کی خراش ، منہ کی سوزش، مسوڑھو ں سے خون بہنا اور زبان پھٹ جا نے کے امراض میں شافی ہے۔

آنکھوں کے امراض

بیر خون صاف کرنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بینائی بڑھا تا ہے۔ دُکھتی آنکھو ں کے لیے بیری کے پتے بہت مفید ہیں۔ پتوں کا جو شاندہ آنکھوں میں ڈالنے والی دوا کی طرح استعمال کرنا صحت دیتا ہے۔

نیند لانے میں مددگار

بیر کو روایتی چینی ادویات میں نیند کے مسائل جیسے بے خوابی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پھل اور اس کا بیج فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، صابونین وہ جز ہے جو قدرتی نیند کے لیے مدد دیتا ہے، وہ پورے اعصابی نظام کو سکون پہنچا کر جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔

Bair Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bair Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bair Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4231 Views   |   28 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بیر(غریبوں کا سیب) کھا کر آپ کون سے ایسے حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتے ہیں جواس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے؟

بیر(غریبوں کا سیب) کھا کر آپ کون سے ایسے حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتے ہیں جواس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیر(غریبوں کا سیب) کھا کر آپ کون سے ایسے حیرت انگیز فوائد حاصل کر سکتے ہیں جواس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔