ایک عورت اپنے بیٹے کو لیکر آئی اور کہا کہ ۔۔۔ اولاد نہ ہونے کی صورت میں مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ وہ کام جو مرد نہیں کرتے

بانجھ پن کے مسائل صرف عورتوں میں ہی نہیں ہوتے بلکہ ہر تین میں سے ایک مرد کسی نا کسی وجہ سے بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ مردوں میں بھی پینتیس سال کی عمر کے بعد مسائل شروع ہونے لگتے ہیں جبکہ خواتین میں عمر بڑھنے کا بہت زیادہ دخل ہے۔ کم عمر عورتوں میں ماں بننے کے امکانات زیادہ بہتر ہوتے ہیں جبکہ تیس سال تک کی عمر کی عورتوں میں اس کی شرح تیس فیصد رہ جاتی ہے۔ چالیس برس کی عمر کی عورتوں میں یہ شرح گھٹ کر صرف دس دو فیصد رہ جاتی ہے۔ جب بانجھ پن بہت طویل ہوجاتا ہے اور علاج کے ذریعے مسائل کو حل کیا جاتا ہے تب بھی عورت کے اندر زندہ بچوں کی پیدائش کی شرح کم ہی دیکھنے میں آئی ہے۔ شادی اگر کم عمر میں ہوئی ہے تو حمل کے لئے دو سال کا انتظار بہتر ہے لیکن اگر عورت کی عمر پینتیس سال ہے اور اس کی شادی کے بعد حمل ٹہرنے کی کوئی صورت چند ماہ نظر نا آئے تو فوری طور پر معالج کے پاس جانا چاہئے اور ضروری ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔

لیکن ہمارے معاشرے میں مرد حضرات کو اگر ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا جائے تو وہ اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور اس بات سے غم کھاتے ہیں کہ ہم تو مرد ہیں ہم میں کوئی کمی نہیں ہو سکتی اور یہ کہہ کر اس ڈاکٹر کو بھی باتیں سنا دیتے ہیں جو ان کو علاج کا مثبت مشورہ دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ نجی ٹی وی شو میں ایک خاتون ڈاکٹر نے بتایا:

بانجھ پن صرف خواتین میں نہیں بلکہ مردوں میں بھی ہوتا ہے اور اس بات کو حقیقت سمجھنا چاہیے۔ ڈاکٹر اپنا مشورہ دیتے ہوئے بتاتی ہیں کہ 6 سال سے ایک جوڑے کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی تھی، بہت اسرار کرنے پر جب مرد نے اپنے ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ کمی عورت میں نہیں مرد میں تھی اور 6 ماہ کے ٹریٹمنٹ کے بعد ان کے ہاں اولاد کی خوشخبری بھی جلد ہی سنائی دی۔

Aulad Na Hone Ki Soorat Main Kia Karna Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aulad Na Hone Ki Soorat Main Kia Karna Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aulad Na Hone Ki Soorat Main Kia Karna Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3473 Views   |   28 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ایک عورت اپنے بیٹے کو لیکر آئی اور کہا کہ ۔۔۔ اولاد نہ ہونے کی صورت میں مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ وہ کام جو مرد نہیں کرتے

ایک عورت اپنے بیٹے کو لیکر آئی اور کہا کہ ۔۔۔ اولاد نہ ہونے کی صورت میں مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ وہ کام جو مرد نہیں کرتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیکر آئی اور کہا کہ ۔۔۔ اولاد نہ ہونے کی صورت میں مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ وہ کام جو مرد نہیں کرتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔