بھارت کی مشہور اداکارہ جوہی پرمار جن کو سب نے کُم کُم ڈرامے میں دیکھا ہوگا۔ ان کو تھائی رائیڈ کا مرض لاحق تھا مگر انہوں نے روزانہ کی ورزش اور کثرت سے اس کو ختم کیا اور اب وہ ایک نامرل زندگی جی رہی ہیں۔
جوہی نے تھائی رائیڈ کو کیسے ختم کیا؟
ویڈیو میں اپنے تجربات خواتین سے شیئر کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ:
اداکارہ نے مزید کہا کہ:
تھائی رائیڈ کیا ہے؟
ہمارے جسم میں کئی اقسام کے غدود پائے جاتے ہیں، جو مختلف کام سرانجام دیتے ہیں ان میں سے ایک اہم گلینڈ ''تھائی رائیڈ گلینڈ'' کہلاتا ہے، جو ہمارے گلے کے نچلے حصے میں موجود ہوتا ہے اور تتلی کی مانند دکھائی دیتا ہے، اس غدود کا بنیادی کام غذاؤں کے ذریعے حاصل ہونے والی توانائی کو کنٹرول کرنا ہے۔
تاہم اگر کسی بھی سبب تھائی رائیڈ گلینڈ کے افعال میں کوئی گڑبڑ ہو جائے تو مختلف اقسام کے امراض لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جبکہ عُمر بڑھنے کے ساتھ بھی تھائی رائیڈ گلینڈز کی کارکردگی متاثر ہو جاتی ہے، عام طور پر اس غدود کے غیر فعال ہونے کی 5 بنیادی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن میں وزن بڑھنا، تھکاوٹ، ذہنی دباؤ، بدہضمی، مزاج میں اُتار چڑھاؤ چڑچڑا پن شامل ہیں۔
ہائپو تھائی رائید کم کرنے والی چائے:
ایک پین میں 2 کپ پانی ڈالیں اس میں اسگندھ ناگوری کی 2 سے 3 لکڑی شامل کریں ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے، اب اس چائے کو چھان کر اس میں گرین ٹی کا ایک ٹی بیگ ڈالیں اور اس چائے کو دن میں 2 مرتبہ روزانہ گرما گرم پیئیں، اس چائے کے استعمال سے بڑھتا وزن رُک جائے گا اضافہ وزن تیزی سے کم ہوگا اور آپ کا ہائپو تھائی رائیڈ کنٹرول ہو جائے گا۔