چقندر ایک ایسی رس بھری سبزی ہے جس کا شمار جڑوں والی میٹھی سبزیوں میں ہوتا ہے، چقندر کا جوس صحت کا خزانہ ہے کیونکہ چقندر میں بھرپور وٹامنز اور دیگر معدنیات ہوتے ہیں جوکہ ہماری صحت کے لئے بےحد ضروری ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چقندر کا جوس بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے بےحد مفید ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ چقندر کا جوس پیتے ہیں ان میں خون کی کمی اور بلڈ پریشر کی بیماری نہیں ہوتی ساتھ ہی ان کی جلد بھی چمکدار اور رنگت گوری ہو جاتی ہے۔
چقندر کے جوس میں نائٹریٹ ہوتا ہے جو خون میں نائٹرک ایسڈ میں تبدیل ہو کر خون کی نالیوں میں وسعت اور سکون کا باعث بنتا ہے، یہ جوس جسم میں پلازما نائٹریٹ کی سطح کو بڑھاتا ہے اور جسمانی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
چقندر کے جوس سے جسم میں آکسیجن کی پیداوار بڑھ جاتی ہے، چقندر کا استعمال ان لوگوں کے لئے بےحد مفید ہے جو سائیکلنگ کرتے ہیں یا پھر زیادہ پیدل چلتے ہیں کیونکہ یہ جسم میں خون کی گردش اور بہاؤ کو آسان بناتا ہے اور شریانوں کو وسعت فراہم کرتا ہے۔
چقندر کے جوس کے فوائد
دماغی صحت
چقندر میں موجود نائٹریٹ عمر رسیدہ افراد کے دماغ میں خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں، ایک کپ چقندر کا جوس ڈیمنشیا اور دماغ کے دیگر امراض کو ختم کرنے کے لئے فائدے مند ہے۔
وزن برقرار رکھے
چقندر کا استعمال وزن کو متوازن اور برقرار رکھنے کے لئے مفید ہے کیونکہ اس میں چربی اور کیلوریز کم ہوتی ہیں، چقندر کا جوس دن بھر کی توانائی حاصل کرنے کا آسان زریعہ ہے۔
کینسر سے بچاؤ
چقندر کے جوس میں بھرپور مودار میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سمیت دیگر اجزاء کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ جسم میں کینسر پیدا کرنے والے خلیات کا خاتمہ کرتے ہیں، اور کینسر ک خلاف حفاظتی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جلد کے لئے فائدے مند
چقندر کا جوس خون سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے، ان مادوں کے اخراج سے جلد صاف اور چمکدار ہوتی ہے اور چہرے کی شریانوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اگر روزانہ چقندر کا جوس پیا جائے تو رنگت صاف ہو جاتی ہے۔
دل کی صحت کے لئے مفید
چقندر کا استعمال دل کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے کیونکہ یہ خون صاف کرتی ہے اور نیا خون بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے چقندر کا جوس پینے سے کئی امراضِ قلب سے بچا جا سکتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے کے لئے بھی چقندر کا جوس انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لئے روازنہ کم از کم ایک کپ چقندر کا جوس پیئیں اور پائیں صحت بخش زندگی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chuqandar K Sehat Par Hairat Angaiz Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chuqandar K Sehat Par Hairat Angaiz Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.