کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس

کریلے اپنی کڑواہٹ کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن اس میں کریلے کی کوئی غلطی نہیں بلکہ اس کی کڑواہٹ میں بھی آپ لوگوں کے لئے بہت فائدے ہیں۔ یہ ذیابطیس، موٹاپے، دل کے عارضے، جلد کی تازگی وغیرہ کے لئے بڑا مفید ہے۔ اکثر گھروں میں خواتین کریلے پکا تو لیتی ہیں لیکن ان کی کڑواہٹ کی وجہ سے گھر والے اور خصوصاً بچے ان کی محنت سے پکائی گئی ہانڈی کو کھانے میں سو نقص نکال دیتے ہیں۔
اس لئے آج خانہ داری میں آپ سیکھیں کہ کیسے آپ اتنے فائدے مند کریلوں کی کڑواہٹ دور کرکے انھیں اپنے گھر والوں کے لئے ذائقہ دار طریقے سے پکا سکتی ہیں۔

کریلے کی کھردری سطح کو کھرچ دیں

کریلے کی کڑواہٹ کم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو اس کی اوپری کھردری سطح کو کھرچ دیں، اس سطح کو اتنا کھرچیں کہ وہ ہموار ہوجائے۔

بیج نکال دیں

جب سطح کو ہموار کردیں تو کریلے کے ٹکڑے کرلیں اور اسے پکانے سے پہلے بڑے بیجوں کو نکال دیں، ایسا کرنے سے کڑواہٹ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔

نمک سے مدد لیں

جب کریلے سے کڑواہٹ دور کرنا چاہتے ہوں تو نمک اس حوالے سے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے لیے کریلوں کے ٹکڑوں کو نمک کی اچھی خاصی مقدار میں رگڑیں، اس کے بعد برتن میں ڈال دیں اور پکانے کے لیے 20 سے 30 منٹ کا انتظار کریں۔

عرق نکال لیں

نمک لگانے کے بعد کریلے کا عرق نکالنا مت بھولیں، اس کے بعد نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھولیں اور بہتر نتیجے کے لیے ایک بار پھر اس کا عرق نکالنے کی کوشش کریں۔

دہی کا استعمال

کریلے سے کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ایک اور ذریعہ پھیکا دہی ہے، کریلے کے ٹکڑے دہی میں کم از کم ایک گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہی اسے پکائیں۔

Karele Ki Karwahat Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Karele Ki Karwahat Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karele Ki Karwahat Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Saqib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3587 Views   |   09 Dec 2021
About the Author:

Saqib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Saqib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2024)

کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس

کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کریلے کی کڑواہٹ کو کیسے ختم کیا جائے؟ جانیں 5 کارآمد ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔