جانیں براؤن شوگر استعمال کرنے میں خوبصورتی کے کونسے ایسے 5 راز چھپے ہیں جنہیں اپنا کر آپ پا سکتی ہیں نکھرا چہرہ وہ بھی گھر میں

کچن میں موجود اکثر چیزوں سے ہم خوبصورتی کی ٹپس جان کر انہیں استعمال کرتے ہیں براؤن شوگر انہیں میں سے ایک ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ براؤن شوگر کو آپ کس طرح استعمال کر کے نکھرا اور کھِلا کھِلا چہرہ پا سکتی ہیں۔

اسکرب:

براؤن شوگر چہرے کے مسام میں جذب ہو کر اسکن سیلز کو گہرائی سے صاف کرتی ہے اور نئے اسکن سیلز بنانے میں مدد کرتی ہے، یہ چہرے سے گردوغبار دور کرتی ہے اور گہرائی سے صفائی کرتی ہے۔

موسچرائز:

براؤن شوگر چہرے کو نرم و ملائم بناتی ہے اور نمی فراہم کرتی ہے، اس کے مساج سے چہرے میں نمی لاک ہو جاتی ہے اور حساسیت دور ہوتی ہے۔

داغ دھبے:

براؤن شوگر کو سے چہرے پر مساج کرنے سے دانوں کی وجہ سے آنے والے داغ اور دھبے دور ہوتے ہیں، اس کے استعمال سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔

دانے نکلنے سے روکے:

براؤن شوگر جلد میں موجود بیکٹیراز کو ختم کر دیتی ہے اور اس کی وجہ سے دوبارہ دانے نکلنے میں کمی آتی ہے، یہ کھلے مسام بند کر کے انہیں دوبارہ کھُلنے سے روکتی ہے، اس کا ماسک لگانے سے دانے نہیں نکلتے۔

براؤن شوگر کے استعمال کا طریقہ:

شہد اور براؤن شوگر:

ایک چمچ شہد اور ایک چمچ براؤن شوگر ملا کر اس میں کوئی بھی ایسینشل آئل مکس کر کے اگر چہرے اور گردن پر آہستہ آہستہ مساج کیا جائے تو ڈیڈ اسکن سیلز دور ہوں گے اور چہرے کی ر نگت نکھرے گی۔

کھوپرے کا تیل اور براؤن شوگر:

اگر براؤن شوگر کو کھوپرے کے تیل میں برابر مقدار میں مِلا کر چہرے کا مساج کیا جائے تو اس سے اسکن سافٹ ہو گی اور گہرائی سے جلد کی صفائی ہو گی۔

دودھ یا ایلوویرا:

براؤن شوگر میں ایلوویرا جیل یا پھر دودھ برابر مقدار میں مِلا کر چہرے پر اس کا ماسک لگائیں۔

Brown Sugar Beauty Benefits

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Brown Sugar Beauty Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Brown Sugar Beauty Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3991 Views   |   28 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جانیں براؤن شوگر استعمال کرنے میں خوبصورتی کے کونسے ایسے 5 راز چھپے ہیں جنہیں اپنا کر آپ پا سکتی ہیں نکھرا چہرہ وہ بھی گھر میں

جانیں براؤن شوگر استعمال کرنے میں خوبصورتی کے کونسے ایسے 5 راز چھپے ہیں جنہیں اپنا کر آپ پا سکتی ہیں نکھرا چہرہ وہ بھی گھر میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جانیں براؤن شوگر استعمال کرنے میں خوبصورتی کے کونسے ایسے 5 راز چھپے ہیں جنہیں اپنا کر آپ پا سکتی ہیں نکھرا چہرہ وہ بھی گھر میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔