سردیاں تو اب ختم۔ اسی لئے خواتین پریشان ہیں کہ کمبلوں اور موٹے کپڑوں کے ڈھیر کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے کہ وہ خراب بھی نہ ہوں اور جگہ کم نہ پڑے۔ چلیے اس مسئلے کو ہم حل کیے دیتے ہیں اور آپ کو کمبل اور سوئیٹرز محفوظ کرنے کے کچھ ایسی ٹپس بتاتے ہیں جس سے آپ کے مہنگے اونی کپڑے اگلے سال بعد بھی بالکل نئے جیسے رہیں گے۔
بلیچ نہ کریں
تمام اونی کپڑے اور کمبل جنھیں محفوظ کرنا ہے انھیں دھلوا لیں یا خود گھر پر دھو کر اچھی طرح دھوپ میں سکھا لیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ انھیں بلیچ سے نہ دھویا جائے کیوں کہ جتنا زیادہ بلیچ ہوگا اس کی خوشبو سے کیڑے مکوڑے اٹریکٹ ہو کر آئیں گے۔
کیڑوں کو دور بھاگنے کے لئے
اونی کپڑوں سے کیڑے مکوڑوں کو دور بھگانے کے لئے لوگ کافور کی گولیاں ساتھ رکھتے ہیں۔ ویسے تو یہ طریقہ اچھا ہے مگر اس سے کپڑوں میں کافور کی مخصوص بو آجاتی ہے۔ ان کے بجائے کپڑوں میں لیموں کے سوکھے ہوئے چھلکے بھی رکھے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح لیوینڈر آئل، تیز پتہ یا لونگ رکھنے سے بھی کیڑے مکوڑے نہیں آتے۔
بٹن ضرور بند کریں
سوئیٹرز اور جیکٹ کو ہمیشہ تہہ کر کے رکھیں لیکن ان کے سارے بٹن لازمی بند کریں اسی طرح جیکٹ کی زپ بھی بند کریں تاکہ اونی کپڑے اپنی صحیح حالت میں رہیں اور لٹک نہ جائیں۔ سوئیٹر کو تہہ کرنے کا صحیح طریقہ جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔
زپر بیگ
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اگلے سال دوبارہ سے ڈھیروں پیسے کمبلوں کو دھلوانے میں نہ لگانے پڑیں تو ابھی تھوڑا سا خرچہ کریں اور پلاسٹک زپر بیگز خریدیں۔ کمبلوں اور سوئیٹرز کو ان بیگز میں رکھ کر زپ بند کردیں تاکہ کپڑوں پر دھول مٹی نہ لگے نہ ہی دیوار کی نمی اور سیلن کی وجہ سے وہ نم ہو کر خراب ہوجائیں۔
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.