پی سی او ایس کا شکار خواتین کریں بتائے گئے 4 خاص سپلمنٹس کا استعمال اور پائیں اس پریشان کرنے والے مسئلے سے مکمل نجات

اکثر خواتین پی سی او ایس کا شکار ہوتی ہیں، دراصل پولی سسٹک اووری سنڈروم (پی سی او ایس) ایک ایسا ہارمونل ڈِس آرڈر ہے جس کی وجہ سے خواتین کو ماہواری کے مسائل، سر سے بالوں کا جھڑنا، چہرے پر غیر ضروری بالوں کی افزائش، چہرے پر دانے، وزن کا کم ہونا یا بڑھنا جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ اس مسئلے سے نجات اور اس کا علاج کا طریقہ ہے کہ پی سی او ایس کا شکار خواتین اپنی غذا کا خیال رکھیں، ورزش کریں اور چند سپلمنٹس استعمال کریں، ایسے میں خواتین کو کون سے سپلمنٹس اور ان کا استعمال کس طرح کرنا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

پی سی او ایس میں خواتین کون سے سپلمنٹس استعمال کریں؟

• وٹامن بی 8

خواتین کو پی سی او ایس سے نجات کے لئے ایسے سپلمنٹس کا استعمال کرنا چاہیئے جن میں وٹامن بی 8 موجود ہو کیونکہ یہ رحم کی افزائش کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور ادوار کو معمول بناتا ہے۔

• اومیگا 3

پی سی او ایس کے علاج میں اومیگا تھری کا استعمال بے حد مفید ہے، اومیگا تھری ایک ایسا اسنشیئل فیٹی ایسڈ ہے جو گلوکوز میٹابولزم کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ لیپٹین کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے جس کے نتیجے میں بھوک کم ہوتی ہے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

• کرومیم

یہ ایک ایسا غذائی جُز ہے جو خون سے بلڈ شوگر کم کرتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بتانا ہے اس لئے ایسے سپلمنٹس کا استعمال کریں جس میں وٹامن بی 8، اومیگا تھری اور کرومیم ایک بہتر مقدار میں موجود ہو کیونکہ یہ تمام وہ غذائی جز ہیں جن کو استعمال کرنے سے آپ کو پی سی او ایس کے مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

• این ایسٹیل سسٹین (این اے سی)

یہ ایک قوی اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو خواتین میں ماہواری اور زچگی کے کام کو بہتر بناتا ہے اور انسولین کو بہتر بتانا ہے، ماہرین کے مطابق کیونکہ پی سی او ایس ایک ایسا مرض ہے جس کی وجہ سے خواتین میں ماہواری اور زچگی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لئے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق سپلمنٹ استعمال کریں جن میں یہ تمام خصوصیات موجود ہوں جو آپ کو اس تحریر میں بتائی گئی ہیں۔

• احتیاطی تدابیر

یاد رہے کہ اگر وقت رہتے پی سی او ایس کے علاج کی طرف نہ خیال کیا گیا تو خواتین بانجھ پن، بچے کا ضائع ہونا، نیند کی کمی، ڈپریشن اور ٹائپ ٹو ذیابطیس کا شکار ہو سکتی ہیں اس لئے پی سی او ایس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری اس کا علاج کروائیں اور سپلمنٹس کا استعمال بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں تاکہ آپ غلطی سے اس کا اوور ڈوز نہ کر لیں۔

Pcos Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8830 Views   |   17 Jan 2022
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

پی سی او ایس کا شکار خواتین کریں بتائے گئے 4 خاص سپلمنٹس کا استعمال اور پائیں اس پریشان کرنے والے مسئلے سے مکمل نجات

پی سی او ایس کا شکار خواتین کریں بتائے گئے 4 خاص سپلمنٹس کا استعمال اور پائیں اس پریشان کرنے والے مسئلے سے مکمل نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پی سی او ایس کا شکار خواتین کریں بتائے گئے 4 خاص سپلمنٹس کا استعمال اور پائیں اس پریشان کرنے والے مسئلے سے مکمل نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔