اپنی جلد کی حفاظت کریں تاکہ دیر تک جوان رہیں ۔۔ اپنی جلد کو دوبارہ تروتازہ کرنے کے لئے بہت آسان اینٹی ایجنگ ماسک بنائیں

ہماری زیادہ ترگھریلو خواتین اپنا خیال رکھنا نہیں جانتیں، دن بھرگھرکے کاموں میں مصروف رہنے کے بعد رات میں تھک کر سو جاتی ہیں ایسے میں اپنے لئے ان کے پاس کوئی وقت نہیں ہوتا جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وقت سے پہلے ان کے چہروں پر بڑھاپا آجاتا ہے، اور ان کی جلد ، گرمی، چولہے کی تپش، دھول مٹی سے خراب ہو جاتی ہے۔ اور اگر پارلرز یا اسکن کلینکس پر جائیں تو وہاں بے حساب خرچا کرنا ہرایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ اسی لئے ضروری ہے کہ خواتین بھی دن بھر میں سے تھوڑا سا ٹائم اپنے لئے بھی نکالیں اور اپنی ذات کو بھی کچھ وقت دیں۔ اپنی جلد کی حفاظت کریں تاکہ دیر تک جوان رہیں۔ اس کے لئے ہم ایک آسان سے اینٹی ایجنگ ماسک کی ترکیب لے کر آئے ہیں جو آپ کی جلد کو چند دنوں میں ہی دوبارہ جوان کردے گا۔ اس کے لئے آپ کو چاہیے:
گوند کتیرہ 1 چائے کا چمچ
دہی 2 چائے کے چمچ
شہد آدھا چائے کا چمچ
گوند کتیرہ کو باریک پیس لیں اس کے ساتھ دہی اور شہد ملا کر یک جان کر لیں، اب اس کو اپنے چہرے پر لگائیں نیچے سے اوپر کی طرف رخ رکھیں۔ اس مکسچر کو لگا کرتقریباً 15 منٹ لگا رہنے دیں۔ اور سوکھنے دیں ، اسے لگانے کے بعد آپ کو چہرے پر بہت کھچاؤ اور ٹائٹ نیس لگے گی۔ لیکن یہ نیچرل ہے۔ جب یہ سوکھ جائے تو اس کو ہٹانے کے لئے پہلے اس کو اسپرے سے گیلا کر لیں اور نیچے سے اوپر کے رخ پر مساج کریں ، اب کچھ دیر مساج کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ اس کے بعد برف کے پانی یا خوب ٹھنڈے پانی میں کوئی کپڑا بھگو پر چہرے پر رکھ کر ٹکور کریں۔ اس سے آپ کا چہرہ بالکل فریش ہو جائے گا ، اور پہلی دفعہ میں ہی آپ کو واضح فرق نظر آنے لگے گا۔ اس ماسک کو آپ ہفتے میں دو دفعہ بھی لگا سکتے ہیں اور ہفتے میں چار دفعہ بھی لگا سکتے ہیں۔ جیسی جلد کی ضرورت ہو ویسے ہی کریں اور جب فرق پڑنا شروع ہو جائے تو ہفتے میں ایک دفعہ کر دیں۔ یاد رکھیں کہ کوئی بھی چیز جادو نہیں کر سکتی ہر نسخے کو اپنا اثر دکھانے میں ٹائم لگتا ہے ۔ دو سے تین دفعہ استعمال کے بعد آپ کی جلد ٹائٹ ہونا شروع ہو جائے گی اور بہت جلد آپ اپنی جلد کو دوبارہ جوان ہوتا دیکھیں گی۔ اس ماسک کو لگانے کے بعد تین باتوں کا خیال رکھیں

1۔ جب ماسک لگائیں تو بات نہیں کرنی، ہنسنا نہیں ، چہرے کو حرکت نہ دیں ورنہ نشان پڑ جائیں گے۔
2۔ چہرہ دھونے سے پہلے پانی کا اسپرے کرکے ماسک کو نرم کر لیں۔
3۔ برف کے پانی سے چہرے کی ٹکور ضرور کریں ،اس سے چہرہ فریش ہو گا۔

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1398 Views   |   10 Jun 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اپنی جلد کی حفاظت کریں تاکہ دیر تک جوان رہیں ۔۔ اپنی جلد کو دوبارہ تروتازہ کرنے کے لئے بہت آسان اینٹی ایجنگ ماسک بنائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اپنی جلد کی حفاظت کریں تاکہ دیر تک جوان رہیں ۔۔ اپنی جلد کو دوبارہ تروتازہ کرنے کے لئے بہت آسان اینٹی ایجنگ ماسک بنائیں ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.