ماں باپ اولاد کو جنم دیتے ہیں اور استاد بچے کو تراش کر ہیرا بنا دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ استاد کو روحانی باپ کہا جاتا ہے ۔ آج ہم آپکو ایک ایسی ہی مشہور شخصیت کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے برے بڑے سیاست دانوں کو بچپن میں پڑھایا اور وہ آج ان کی دل سے عزت کرتے ہیں۔
ان کا نام ہے محمد ظفر عباس کھرل صاحب جو کہ پنجاب کے رہنے والے ہیں اور سرکاری ٹیچر ہیں ۔ ان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے ان کی کوششوں کی علاقے کے لوگ تعریفیں کرتے ہیں ۔ ظفر صاحب کہتے ہیں کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جو لوگ مجھ سے اتنا پیار کرتے ہیں۔
کیونکہ میں جس بھی اسکول میں گیا وہاں استادوں کو اپنا بھائی ارو بچوں کو اپنے بچوں کی طرح مانتا تھا ، بس یہی کہتا تھا کہ چھوٹی نہ کرو ، ایمانداری سے کام کرو گے تو پھل ملے گا ۔ اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے ظفر صاحب کہتے ہیں کہ میں نے 37 سالہ اپنے اس سفر میں کبھی اسکول سے چھٹی نہیں کی ، میرے پر کوئی کرپشن کا الزام بھی نہیں ۔
بلکہ جتنا عرصہ بھی نوکری کی اسکولوں میں حاضری 100 فیصد رہی اور آج کے اس دور میں بھی لوگوں نے پرائیویٹ اسکولوں
کی بجائے سرکاری اسکولز میں دوباراہ سے بچوں کے داخلے کروانا شروع کر دیے۔ اس کی بھی ایک وجہ ہے کہ مجھے بورڈ والوں کی طرف سے اچھا رزلٹ آنے پر کئی ایک سندیں بھی دیں جوایک اور بڑا اعزاز ہے ۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان سے ملک کی مشہور مشہور سیاسی شخصیت نے پرھا بھی ہے اور آج 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کے بعد پنجاب کے علاقے جھنگ کے اسکول والوں نے پھولوں کے ہار پہنائے ، مٹھائی کھلائی یہی نہیں ان سے گلے بھی ملے اور اس موقعے پر جذباتی بھی ہو گئے ۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ustad Ke Hath Choom Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ustad Ke Hath Choom Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.