چولہا استعمال کر کر کے گندہ ہوگیا ہے تو اس پر جمی میل صاف کرنے کے لیے جانیں مشہور شیف کا بتایا گیا سستا طریقہ جس سے ہو منٹوں میں چولہا صاف

کھانا روزانہ بنانے کی وجہ سے چولہا جلدی خراب ہو جاتا ہے اور فرائڈ آئٹم پکانے سے تیل کے چھینٹے لگ لگ کر چولہے پر میل جم جاتی ہے اور ایک مرتبہ صاف کرنے سے بھی یہ صاف نہیں ہوتا رگڑنا پڑتا ہے۔ آپ کے ساتھ بھی یقیناً یہی مسئلہ ہوگا اس سے بچنے کے لیے آپ مشہور شیف بابا فوڈز کی بتائی گئی یہ ٹپ آزمائیں اور چولہے کو منٹوں میں صاف کرنے کا آسان طریقہ جانیں جس سے آپ کی زیادہ محنت بھی نہیں لگے گی اور رگڑنے کی وجہ سے ہاتھ بھی نہیں دکھیں گے۔

ٹپ:

٭ ایک پیالی میں 2 چمچ ہارپک ڈالیں، اس میں 3 چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ سرکہ چاہے سفید والا استعمال کریں یا پھر جامن کا سرکہ لے لیں، یہ صفائی کے لیے سب سے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں کہ جھاگ بن جائے۔
٭ اب ٹوتھ برش کو ہارپک اور سرکے میں اچھی طرح ڈبو کر چولہے کی سائیڈوں کو صاف کریں۔
٭ اس کے بعد بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں۔
٭ پھر 5 سے 7 منٹ بعد گیلے تولیے سے چولہے اور اس کی جالیوں کو صاف کریں۔
٭ صاف کرنے کے بعد اگر چاہیں تو اپنے چولہے کو پانی سے دھو لیں ، لیکن اگر آپ کے پاس فکسڈ چولہا لگا ہوا ہے تو اس کو پانی سے صاف کرکے سرسوں کا تیل لگا کر چھوڑ دیں۔ لیجیے خراب سے خراب چولہا چمک جائے گا۔

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   757 Views   |   19 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چولہا استعمال کر کر کے گندہ ہوگیا ہے تو اس پر جمی میل صاف کرنے کے لیے جانیں مشہور شیف کا بتایا گیا سستا طریقہ جس سے ہو منٹوں میں چولہا صاف and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چولہا استعمال کر کر کے گندہ ہوگیا ہے تو اس پر جمی میل صاف کرنے کے لیے جانیں مشہور شیف کا بتایا گیا سستا طریقہ جس سے ہو منٹوں میں چولہا صاف) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.