Healthy Weight Gain Foods Tips

How to Gain Weight Tips in Urdu

اکثر لوگ وزن گھٹانے کی فکر میں رہتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی پسندیدہ غذا اچھی طرح کھاتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اس کی سب سے اہم وجہ صحیح غذا کا نہ لینا ہے اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں تو اپنی غذا میں کچھ تبدیلیاں لا کر اپنے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔

وزن میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی غذا کو بڑھانا پڑے گا۔ وزن میں اضافہ کے لیے اپنی غذا کو آہستہ آہستہ بڑھائیں ۔ ایک ہی دفعہ میں بہت زیادہ کھانے کی کوشش نہ کریں ۔ عام طور پر جو کھانا آپ کھاتے ہیں اس میں ایک چپاتی یا چاول کی مقدار میں اضافہ کریں ۔ روز کھانے والے پھل میں ایک پھل کا اور اضافہ کرلیں ۔
ان غذاؤں کو اپنی غذا میں شامل کر کے بھی آپ اپنے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

دودھ:
دودھ میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ دودھ کو دوسری غذاؤں کے ساتھ شامل کر کے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ روزانہ دو گلاس دودھ پی کر ۱۴ گرام پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔اسکمڈ ملک کے بجائے غذائیت سے بھرپور دودھ لیجئے جس میں فیٹس بھی شامل ہوں۔

انڈے:
انڈے پروٹین کا خزانہ ہیں ۔ ہر سو گرام سے ۱۳ گرام پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ انڈوں میں وٹامن اے اور وٹامن بی ۱۲ کی موجودگی انہیں غذائیت سے بھرپور بناتی ہے ۔اپنے ناشتے میں انڈے شامل کریں تل کر یا ابال کر جیسے چاہے کھائیں۔

انرجی بار:
انرجی بار وزن کم کرنے والوں کے لیے اچھا نہیں لیکن یہ ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان میں کیلوریز اور میوہ جات وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اگر مناسب مقدارمیں کھائے جائیں تو یہ وزن میں اضافے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ روزانہ شام میں اسنیک کے طور پر ایک کھا سکتے ہیں لیکن کم شکر والے بار کا انتخاب کریں ۔

جوء:
جو ء میں فائبر ہوتا ہے۔ جبکہ ۱۰۰ گرام جوء میں ۱۷ گرام پروٹین ہوتی ہے ۔ جوء میںآئرن کی موجودگی اس کو ہر ایک کے لیے بہترین غذا بناتی ہے۔ جو نا صرف وز ن کم کرنے والوں کے لیے بلکہ وزن بڑھانے کے خواہشمند لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے۔ ناشتے میں جو کا دلیہ آپ کے لیے نہایت مفید ہے۔

کیلا:
وزن بڑھانے کے لیے کیلے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ایک کیلے میں ۱۰۱ کیلوریز ہوتی ہیں ۔ اس میں کا ربوہائڈریٹ کی موجودگی ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرتی ہے۔ اکثر کھلاڑی توانائی بحال کرنے کے لیے کھیل کے درمیان کیلے کھاتے ہیں۔

مکھن:
اگر آپ کو مکھن پسند ہے اور آپ اپنے وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو مکھن کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں ۔ اس میں فیٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ ۱۰۰ گرام مکھن ۸۱ گرام فیٹس ہوتے ہیں ۔ لیکن مکھن کا استعمال مناسب مقدار میں کریں کیونکہ مکھن میں موجود خالص فیٹس خون کی نالیوں میں جم سکتے ہیں۔ جو دل کی بیماری کا باعث بنتاہے۔

آلو:
وزن میں اضافے کے لیے آپ کی غذا ۴۰ فیصد پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہونی چاہئیے۔ آلو میں کاربوہائڈریٹ اور امائنوایسڈ وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو انہیں وزن بڑھانے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ زیادہ غذائیت حاصل کرنے کے لیے آلو کے چھلکے نہ اتاریں ۔ اس کے علاوہ آپ شکر قندی بھی کھاسکتے ہیں۔

سویا بین:
روزانہ پروٹین کی وافر مقدار حاصل کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو سویا بین لیں۔ ۱۰۰ گرام سویا بین میں ۳۶ گرام پروٹین ہوتا ہے۔ سویابین نا صرف وزن بڑھانے میں مدد دیتا ہے بلکہ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

نوڈلز:
نوڈلز کے استعمال سے بھی آپ اپنی غذا میں کاربو ہائیڈریٹ اور کیلوریز کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں بہت سی سبزیاں شامل کر کے اس سے وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈینٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

چکن :
بہت سے باڈی بلڈرز اپنی خوراک میں چکن شامل کرنا نہیں بھولتے ۔ ۱۰۰ گرام چکن میں ۲۵ گرام پروٹین ہوتے ہیں۔ چکن کو اپنی غذا میں شامل کریں ایک ہی ماہ میں بہترین نتائج حاصل ہونگے۔ امید ہے کہ یہ غذائیں آپ کو وزن بڑھانے میں مدد دیں گی ۔ یاد رکھئے وزن بڑھانا مشکل کام ہے اور اس میں وقت لگتا ہے ایسی غذا کھائیں جو آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھائے تاکہ آپ بیمار نہ ہوں۔ کیونکہ بیماری آپ کی صحت پر برااثر ڈالتی ہے اور تیزی سے وزن کم کرتی ہے۔

Here are some useful weight gain tips in Urdu.
Most of the people are looking for losing their weight however in some cases, people want to gain.

It is a scenario with some people who take diet regularly, still they are unable to see surge in their weight. Most important reason of this is not to take proper foods. If you are also suffering with same, you can overcome this problem with a little bit changes in your diet.

Here are the useful weight gain tips in Urdu with list of foods to eat.

Tags: Weight Gain Foods Tips How to Gain Weight

Weight Gain Foods Tips

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weight Gain Foods Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weight Gain Foods Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Riffat  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8830 Views   |   27 Sep 2017
About the Author:

Riffat is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Riffat is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Healthy Weight Gain Foods Tips

Healthy Weight Gain Foods Tips ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Healthy Weight Gain Foods Tips سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔