کیا آپ نے یہ کھانے کھائے ہیں؟ جانیں پاکستان کے 5 صوبوں کے ایسے ذائقہ دار کھانے جو ان کی پہچان ہیں ۔۔

پاکستانی کھانے اپنے روایتی مصالحوں اور ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ مگر ان کھانوں کی تعداد گنتی میں بھی نہیں ہے اس کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے 5 صوبے ہیں اور پانچوں کے مختلف اضلاع میں مختلف قسم کے کھانے کھائے جاتے ہیں جن کا ذکر ایک ہی وقت میں کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ بہت سے کھانے تو ایسے ہیں جن کے بارے میں ہم پاکستانیوں کو بھی معلوم نہیں ہے۔ چلیں آج ہم آپ کو پانچوں صوبوں کی چند ڈشز کے نام بتاتے ہیں جن میں سے روایتی کھانوں کا تو آپ کو پتہ ہوگا مگر چند ایک نئے نام بھی سامنے آئیں گے جو شاید آپ نے پہلے نہیں سنے ہوں گے۔

سندھ:
سندھ کے کھانوں کی بات کی جائے تو حیدرآباد کی پلا مچھلی سب سے زیادہ مشہور ہے اس کے ساتھ ہی رومالی روٹی، کباب، حلیم، پرانز مصالحہ، کریب کلا لالی پاپز، دالچا، پاپلیٹ فش فرائی، مرغ مسلم، زمین دوز مچھلی، مرچوں کا سالن، شامی کباب، چانپ، بن کباب، اچار، تربوز افزا، آلو کی ترکاری، نہاری، روٹھ، ورقی رزالا، طائری، فرنی، پسندے،نرگسی کوفتہ، کٹاکٹ، بینگن کا بھرتا، دہی پھلکی، اچار گوشت، دال کا حلوہ پاپڑ، آلو کی بھجیا، کچوری، چنا چاٹ، تافتان، پراٹھے، قورمہ، پاپڑ، بریانی، پراٹھا رولز، لکھمی اور کوفتے، کوفتے آلو شامل ہیں۔

پنجاب:
پنجاب کے لوگ چونکہ سب سے زیادہ کھانے کے شوقین ہوتے ہیں اس لئے یہاں کھانوں کی ورائٹی بھی بہت زیادہ ہے۔ جن میں قیمہ بھرے کریلے، لڈو پیٹھی، دہی بھلے، گول گپے یا پانی پوری، بیسن والا نان، آلو بخارے کی چٹنی، توا پیس، اوجڑی، راہو مچھلی، پکوڑہ کڑی، چکڑ چھولے، مرغ چھولے، سلطان دال، سری پائے, پتیسا، میٹھی لسی، حلوہ پوری، مال پوڑہ، کریم فروٹ چاٹ، بیسن کی روٹی، کھویا کھجور، روڑی، گجریلا، گلاب جامن، کچنار گوشت، پٹھورے، ربڑی دودھ، املی آلو بخارا شربت، پیٹھے کا حلوہ، گڑ والے چاول، بٹیر، تیتر، چڑے، سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی، انڈا پراٹھا، سوجی کا حلوہ، سوہن حلوہ، نمک پارہ، خوبانی کی چٹنی، کتلما، کنا گوشت، بن شیرمال، حریسہ، اروی گوشت، گردے، مسالا بھرے ٹینڈے، روغنی نان، تندوری چرغہ، پلاؤ، نان ختائی، سفید مکھن، دیسی گھی، شکر پارے، مربہ، دودھ سوڈا، بالو شاہی، گٹا کینڈی، کھویا قلفی، جلیبی، برفی، متنجن، چکی مرونڈا، قلفہ فالودہ، ستو، گچک حبشی حلوہ شامل ہیں۔

بلوچستان:
بلوچستان کے زمین دوز بکرے کھانے کے لئے سب سے زیادہ مشہور ہیں ساتھ ہی سجی، کھڈی کباب، دم پخت، مچھلی کڑی (بریانی، کڑی) شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا:
خیبرپختونخوا کے کھانوں میں شروکوت اولاک (والنٹ بریڈ)، بولانی، ٹھنڈآئی یا سردائی، قہوہ، خشک میوہ جات، اوش، شکر قندی، بھٹہ، منتو، ٹراؤٹ مچھلی، یخنی، نمکین گوشت، چپلی کباب، نمکین گوشت، کڑاہی، سبز چائے، کابلی پلاؤ اور پشاوری آئسکریم شامل ہیں۔

گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان کے کھانوں میں پھتی، پامیر کزین، شوپان، چاپ شورو، گیالنگ، بکری کے دودھ کا پنیر اور ڈوڈو سوپ شامل ہیں۔

کشمیر:
بات اگر کشمیر کے کھانوں کی کریں تو کشمیری کھانوں میں مودور پلاؤ، گلابی چائے، کشمیری فرائیڈ رائس، شب دیگ، باقر خانی، رگن جوش سب سے زیادہ کھائے جاتے ہیں۔

عام کھانے:
پاکستان کے عام کھانوں کی اگر بات کریں تو اس میں لوکی کا رائتہ، دال چاول، انڈا گھوٹالا، تڑکا دال، دال ماش، کھچڑی، آلو گوشت، گنے کا شربت، آلو کے چاول (تہاری) سادی اور کڑک چائے شامل ہیں۔

Pakistan Ke Mashoor Khane

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Pakistan Ke Mashoor Khane and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistan Ke Mashoor Khane to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shazia  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   6650 Views   |   22 Jan 2021
About the Author:

Shazia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shazia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

کیا آپ نے یہ کھانے کھائے ہیں؟ جانیں پاکستان کے 5 صوبوں کے ایسے ذائقہ دار کھانے جو ان کی پہچان ہیں ۔۔

کیا آپ نے یہ کھانے کھائے ہیں؟ جانیں پاکستان کے 5 صوبوں کے ایسے ذائقہ دار کھانے جو ان کی پہچان ہیں ۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ نے یہ کھانے کھائے ہیں؟ جانیں پاکستان کے 5 صوبوں کے ایسے ذائقہ دار کھانے جو ان کی پہچان ہیں ۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔