کم عمر نظر آنے کے ایسے جاپانی ٹوٹکے جو ہر کوئی استعمال کرنا چاہے

جاپان کو چڑھتے سورج کی سر زمین کہا جاتا ہے اس ملک کے رہنے والوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کو دیکھ کر ان کی اصل عمر کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ ان کی جلد بے داغ ، جھریوں سے پاک ہوتی ہے اور ان کے چالیس سال کی عمر کے لوگوں کی جلد بیس سال کے لوگوں کی طرح ہوتی ہے اپنی جلد کو اس طرح چمکدار بنانے کے لیے جاپانی لوگ جو ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں ان کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائيں گے-

1: سبز چائے کا استعمال

عام طور پر لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جلد کی بہتری صرف اس پر مختلف اقسام کی کریمیں لگانے سے ہی ممکن ہے جب کہ صحت مند جلد کے لیے صحت مند جسم کا ہونا سب سے ضروری ہے اور اس کے لیے صحت مند ہاضمے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے- اس حقیقت کو جاپانی لوگ بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں اس لیے وہ سبز چائے کا استعمال بہت زيادہ کرتے ہیں کیوں کہ وہ ایک ایسا مشروب ہے جو جسم کے لیے بہتر ہوتا ہے بلکہ اس سے ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جلد بھی زہریلے مادوں سے پاک ہوتی ہے-

2: باقاعدہ مساج

باقاعدہ مساج جاپانی قوم کی وہ عادت ہے جو کہ ان کے کم عمر نظر آنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے- مساج سے چہرے کا دوران خون بہتر ہوتا ہے اور اس سے جلد پر چمک آتی ہے اس کے علاوہ اس سے تھکن میں بھی نجات ملتی ہے- اس لیے اگرآپ کم عمر نظر آنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے مساج کی عادت کو اپنا ضروری ہے کیوںکہ چہرے کے چالیس ایسے مسلز ہوتے ہیں جو کہ ٹینشن کی صورت میں چہرے پر جھریاں بننے کا سبب بنتے ہیں- اس لیے مساج کے ذریعے ان مسلز کو ریلیکس کیا جا سکتا ہے اور جھریوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے-

3: کلینزر کے طور پر قدرتی اشیا کا استعمال

جاپانی خواتین چہرے کی جلد کی صفائی کے لیے قدرتی کلینز پر انحصار کرتی ہیں- کیوں کہ کیمیکل والی اشیا جلد کی صفائی کے دوران اس کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہیں کیوں کہ وہ جلد کے اندر موجود نمی کا بھی خاتمہ کر دیتی ہیں- جس سے جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں اس وجہ سے چہرے کو دھوتے ہوئے اپنی جلد کی مناسبت سے ایسے قدرتی اجزا کا انتخاب جاپانی خواتین کی اولین پسند ہوتی ہے- خشک جلد کے لیے چکنی اشیا کا استعمال جب کہ چکنی جلد کے لیۓ خشک قدرتی اجزا کا استعمال جاپانی خواتین خاص طور پر کرتی ہیں-

4: ٹونر استعمال نہیں کرتی ہیں

جاپانی خواتین اپنی جلد پر کسی بھی قسم کا ٹونر استعمال نہیں کرتی ہیں ان کا یہ ماننا ہے کہ ٹونر جلد کی قدرتی چکنائی بھی ختم کر دیتا ہے- اس وجہ سے خشک جلد پر جھریاں جلدی پڑ جاتی ہیں اسی وجہ سے جاپانی خواتین جلد پر کسی بھی قسم کا ٹونر استعمال نہیں کرتی ہیں-

5: جلد کا روزہ

جاپانی خواتین کا یہ ماننا ہے کہ مستقل طور پر میک اپ پروڈکٹ کا استعمال جلد کے مسام بند کر دینے کا باعث بن سکتا ہے- اس لیے ہفتے میں ایک دن وہ جلد کو ان تمام اشیا سے دور رکھ کر قدرتی حالت میں چھوڑ دیتی ہیں اس سے ان کی جلد کو قدرتی طور پر طاقت ملتی ہے اور وہ صحت مند ہو جاتی ہے -

Khubsoorat Nazar Ane Ke Totkay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Khubsoorat Nazar Ane Ke Totkay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubsoorat Nazar Ane Ke Totkay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ashir  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10399 Views   |   14 Nov 2021
About the Author:

Ashir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ashir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کم عمر نظر آنے کے ایسے جاپانی ٹوٹکے جو ہر کوئی استعمال کرنا چاہے

کم عمر نظر آنے کے ایسے جاپانی ٹوٹکے جو ہر کوئی استعمال کرنا چاہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کم عمر نظر آنے کے ایسے جاپانی ٹوٹکے جو ہر کوئی استعمال کرنا چاہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔