بھارت میں مجھے ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا اور باقی لوگ ۔۔ عدنان صدیقی کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک کیا گیا جس کے بعد وہ غصے میں آگئے تھے؟

پاکستان کے نامور اداکارعدنان صدیقی نے اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مختلف ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ایک کامیاب پروڈیوسر بھی رہے اور ساتھ ہی وہ ہالی وڈ کے پروجیکٹس میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ستاروں میں سے ایک ہیں۔ عدنان صدیقی ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی کے ساتھ بھی ایک فلم کرچکے ہیں اور اس کا نام 'اے مائیٹی ہارٹ' تھا۔

عدنان صدیقی حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلم میں اسٹارلیٹ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ پیش کیا۔

فلم کی شوٹنگ بھارت میں رکھی گئی مگر ان کے ساتھ وہاں کیسا سلوک کیا گیا اداکار نے پہلی بار تفصیل سے بتایا۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ جب وہ شوٹنگ کے لیے پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ انہیں اچھا ہوٹل نہیں دیا گیا کیونکہ عملے کے لوگ انہیں اداکاروں کی اعلیٰ کیٹیگری میں شمار نہیں کرتے تھے۔ عدنان صدیقی ایسا برتاؤ دیکھ کر غصے میں آگئے اور کہا کہ اگر انہیں وہاں رہتے ہوئے مناسب سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو وہ شوٹنگ چھوڑ کر واپس چلے جائیں گے۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے جب انہیں واپس جانے کا کہا تب جا کر انہوں نے مجھے ایک معیاری ہوٹل فراہم کیا گیا جہاں انہوں نے 2 ماہ گزارے۔

عدنان صدیق نے بھارت میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق بتایا کہ مجھے بھارتی شہر پونے کے فو سیزن گیسٹ ہاؤس قسم کی جگہ پر بلایا گیا اور میرے علاوہ پوری فلم کی مرکزی کاسٹ ایک بہترین ہوٹل پر موجود تھی اور جب میں نے ان سے پوچھا کہ باقی لوگ کہاں ہیں تو انہوں نے کہا فلم کی باقی کاسٹ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، میں نے ان سے پوچھا کہ میں کیسے جاؤں گا تو انہوں نے آپ کہا رکشہ سے چلے جائیں۔

عدنان صدیقی نے آگے کیا کیا دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

Adnan Siddiqui Kay Sath Bharat Me Kya Sulook Hua

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Adnan Siddiqui Kay Sath Bharat Me Kya Sulook Hua and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adnan Siddiqui Kay Sath Bharat Me Kya Sulook Hua to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   765 Views   |   21 Nov 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بھارت میں مجھے ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا اور باقی لوگ ۔۔ عدنان صدیقی کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک کیا گیا جس کے بعد وہ غصے میں آگئے تھے؟

بھارت میں مجھے ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا اور باقی لوگ ۔۔ عدنان صدیقی کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک کیا گیا جس کے بعد وہ غصے میں آگئے تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھارت میں مجھے ایک گیسٹ ہاؤس میں رکھا اور باقی لوگ ۔۔ عدنان صدیقی کے ساتھ بھارت میں کیا سلوک کیا گیا جس کے بعد وہ غصے میں آگئے تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔