پانی کو ہاتھ لگاتے ہی جل جاتی ہوں ۔۔ یہ لڑکی ایسی کون سی بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کو پانی بھی تیزاب لگتا ہے؟

کہا جاتا ہے پانی اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ انسان کھانے کے بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی کے بناء نہیں رہ سکتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایک ایسی بھی لڑکی اس دنیا میں موجود ہے جو پانی کے بغیر زندہ ہے کیونکہ پانی اس کے لئے تیزاب ہے۔

امریکہ میں ایری زونا سے تعلق رکھنے والی ایک 15 سالہ لڑکی ابی گیل بیک ایک ایسی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہے جس کے لئے پانی تیزاب ہے۔ پانی جلد پر لگتے ہی جسم جلنے لگتا ہے، خارش ہونے لگتی ہے۔ پورے جسم پر نشانات پڑ جاتے ہیں۔ یہ ایک ایسی نایاب بیماری ہے جو 2 یا 4 کروڑ میں سے کسی ایک ہی شخص کو ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری کسی بھی نوجوان کو اس وقت ہوتی ہے جبکہ وہ جوانی کے دور میں قدم رکھنے والا ہوتا ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر ادویات یا سپلیمنٹس دیتے ہیں تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کو برقرار رکھا جا سکے۔ البتہ اس بیماری کا علاج بھی نایاب ہے اور مسائل بھی تکلیف دہ ہیں۔

ابی گیل بیک کہتی ہے کہ جب بارش ہوتی ہے یا نہانے کے لیے شاور لیتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی نے میرے جسم پر تیزاب پھینک دیا ہو۔ 1 سال سے میں نے ایک گلاس پانی بھی نہیں پیا ہے کیونکہ پانی پینے سے میرے معدے میں جلن ہو جاتی ہے۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میں صرف انرجی ڈرنکس یا انار کا جوس استعمال کرتی ہوں۔

جب میں روتی ہوں تو مجھے اپنے آنسو آگ کی ماند جلتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ سارا چہرہ لال ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات تو اتنی جلن مچتی ہے کہ خون بھی نکل آتا ہے۔ جب بھی کوئی کھانے کی چیز خریندے جاتی ہوں تو یہ دیکھتی ہوں کہ کہیں اس میں پانی یا اس کے مرکبات شامل تو نہیں۔ اور ایسے کھانے مشکل سے ہی ملتے ہیں۔ پانی کو ہاتھ لگاتے ہی جل جاتی ہوں۔ پیاس بھی لگتی ہے، پانی پینے کا دل بھی چاہتا ہے مگر بیماری کی وجہ سے مجبور ہوں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   841 Views   |   14 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پانی کو ہاتھ لگاتے ہی جل جاتی ہوں ۔۔ یہ لڑکی ایسی کون سی بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کو پانی بھی تیزاب لگتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پانی کو ہاتھ لگاتے ہی جل جاتی ہوں ۔۔ یہ لڑکی ایسی کون سی بیماری میں مبتلا ہے کہ اس کو پانی بھی تیزاب لگتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.