لیموں کے چھلکوں کو نہ پھینکیں کیونکہ ۔۔۔ 5 وہ فوائد جو آپ کے لیے جاننا ضروری

لیموں کے رس کو ہر موسم میں اہمیت دی جاتی ہے لیکن اس کے چھلکوں کو ہم پھینک دیتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ یہ چھلکے بھی ہماری صحت کے لئے کتنے فائدہ مند ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کے حوالے سے ریسرچ گیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق اینٹی مائیکروبیل ایکٹیوٹی آف لیمن ایکسٹریکٹس میں ماہرِ طب جُناب بسواتج بتاتے ہیں کہ: '' لیموں کے چھلکوں میں اس کے رس سے زیادہ معدنیاتی خصوصیات، فائٹوکیمیکل اور فائبرز اثرات پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ''

فوائد اور ٹپس:


• آنکھوں کے لئے:
ان چھلکوں میں کیوروٹینوائڈز ، وٹامن سی اور اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دور تک دیکھنے کے قابل بناتا ہے ۔ اس کا استعمال بڑی عمر کے لوگوں کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔

استعمال:
تازہ لیموں کے چھلکوں کو آنکھوں پر رکھنے سے ان مسائل میں فائدہ ہوتا ہے ۔

• ہڈیوں کے لئے:
لیموں کے چھلکوں میں وٹامن ڈی، سی، کیلشئیم اور اینٹی انفلامیٹری آرتھرائٹس فائبرز پائے جاتے ہیں جوکہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ جیسے سورج کی روشنی کا وٹامن ڈی ہڈیوں اور جسم کو طاقت دیتا ہے بلکل اسی طرح یہ چھلکے بھی ہڈیوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

استعمال:
چھلکوں کا پاؤڈر بنا لیں اور پھر اس کو نیم گرم پانی کے ساتھ یا دودھ کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

• دل:
دل کے بڑھتے ہوئے امراض میں اگر لیموں کے چھلکوں کو استعمال کرلیں تو یہ بھی کسی مہنگی دوائی سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں میگنیشئم، کیلشیئم، پوٹاشیئم، پیکٹن، کاربس اور فائبرز پائے جاتے ہیں جو ہارٹ اٹیک اور انجائنا جیسے امراض سے بچاتا ہے اور دل کی طاقت کوبڑھاتا ہے۔

استعمال:
کھانوں میں استعمال کریں، چھلکوں کو چبا کر کھائیں یا ان کا پاؤڈر بنا کر کھانوں میں ایک چٹکی ڈال کر کھالیں۔

• وزن اور کولیسٹرول:
کھانا بھی کھائیں اور وزن بھی نہ بڑھے یہ تو سب کی خواہش ہوتی ہے اور پھر ضدی کولیسٹرول بھی نہ بڑھے تو لیموں کے چھلکوں کو استعمال کریں ان میں پیکٹن، پولیفینائل فلاوینائیڈز موجود ہوتے ہیں جو نہ وزن بڑھنے دیتے اور نہ ہی کولیسٹرول۔ اس سے آپ کو تھکان بھی محسوس نہیں ہوتی۔

استعمال:
صبح نہارمنہ گرم پانی کے ساتھ چھلکوں کا پاؤڈر پھانک لیں ۔ یا پھر ایلوویرا جیل کے ساتھ چھلکوں کا پاؤڈر کھائیں۔

• حملہ آور جراثیموں کے حملے سے بچانا:
یہ چھلکے ہمیں حملہ آور جراثیموں کے حملوں سے بچاتے ہیں کیونکہ ان میں بائیوفلاوینوائڈز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود جراثیموں کو نکال باہر کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

استعمال:
چھلکوں کو چبا کر کھائیں یا پاؤڈر پانی کے ساتھ استعمال کرلیں۔

Lemon Peel Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Peel Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Peel Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16409 Views   |   08 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

لیموں کے چھلکوں کو نہ پھینکیں کیونکہ ۔۔۔ 5 وہ فوائد جو آپ کے لیے جاننا ضروری

لیموں کے چھلکوں کو نہ پھینکیں کیونکہ ۔۔۔ 5 وہ فوائد جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں کے چھلکوں کو نہ پھینکیں کیونکہ ۔۔۔ 5 وہ فوائد جو آپ کے لیے جاننا ضروری سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔