ملتانی مٹی ہر وقت بھگو کر رکھتی ہوں.. مشہور اداکارائیں گرمی کے موسم میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے ملتانی مٹی کیسے استعمال کرتی ہیں؟

صدیوں سے ملتانی مٹی جلد کی حفاظت اور خوبصورتی بڑھانے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ آج کل شدید گرمی کی وجہ سے جلد پر تیل اور چکنائی جمع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ دھوپ میں نکلو تو جلد فوراً جھلس جاتی ہے۔ ان تمام مسائل سے بچنے کے لئے مشہور اداکارائیں بھی ملتانی مٹی کا ماسک بنا کر استعمال کرتی ہیں۔ آئیے آپ کو بھی اس کے استعمال کا طریقہ اور فائدے بتاتے ہیں۔

کرینہ کپور اپنی خوبصورت جلد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور اکثر ہی ملتانی مٹی کا ماسک چہرے پر لگاتی ہیں۔ ویسے تو ملتانی مٹی کا ماسک اپنی جلد کے حساب سے استعمال کرنا چاہیے مگر چند طریقے ہم بھی آپ کو بتارہے ہیں۔

ماسک بنانے کا طریقہ

اس کے لئے آپ کو ایک چھوٹا ٹکڑا ملتانی مٹی کا چاہیے ہوگا جسے پانی میں بھگو کر پیسٹ بنا لیں۔ اس میں ایک چمچ سیب کا سرکہ، ناریل یا بادام کا تیل (اگر خشک جلد ہے تو)۔ ان تمام چیزوں کو ملا کر جلد پر لگائیں اور کم سے کم آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور ماسک خشک ہونے دیں۔ پھر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔

چکنی جلد کے لئے

ملتانی مٹی کے پانی میں بھیگے ہوئے پیسٹ میں ایک چمچ ایلوویرا کا جیل، آدھا لیموں کا رس او تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اور ہر بار دھوپ سے آنے کے بعد یہ ماسک لگا کر چہرہ خشک ہونے دیں۔ پھر سادے پانی سے منہ دھو لیں۔

ملتانی مٹی کے فائدے

تیل کا کنٹرول

ملتانی مٹی کے ماسک میں شامل اجزاء قدرتی جاذب خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ وہ چہرے پر آئے اضافی تیل کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو اکثر گرم اور مرطوب موسم میں زیادہ ہوتا ہے۔ اضافی تیل کو جذب کرنے سے ملتانی مٹی کے ماسک آپ کی جلد کو تروتازہ اور نرم بنا دیتے

گہری صفائی

گرمیوں میں بیرونی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے جلد پر پسینہ، گندگی اور آلودگی جمع ہو سکتی ہے۔ ملتانی مٹی کے ماسک میں جلد کے مساموں کو گہرائی سے صاف کرنے اور نجاست کو نکالنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جس سے گندگی، پسینہ اور اضافی سیبم کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے بند مساموں، مہاسوں کے پھوٹنے اور پھیکی نظر آنے والی جلد کو خوبصورت بنانا ممکن ہوتا ہے۔

ٹھنڈک اور سکون بخش

ملتانی مٹی جلد کو ٹھنڈک اور سکون بخشتی ہے۔ یہ سورج سے ہونے والی جلن کو دور کرنے اور گرمی کی تپش نجات دلاتی ہے۔

اسکرب

ملتانی مٹی کی ساخت قدرے اور ملائم دانے دار ہوتی ہے جو نرم ایکسفولینٹ کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ اس سے جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے میں مدد مل سکتی ہے اور ایک ہموار، زیادہ چمکدار رنگت سامنے آتی ہے۔

چمکدار اور جوان جلد

اس ماسک کا باقاعدہ استعمال آپ کی جلد کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے جس سے آپ کی جلد کی رنگت مزید بہتر اور جھریوں سے پاک اور جوان ہوتی ہے۔ ملتانی مٹی کا ماسک خون کی گردش کو تیز کرتا ہے۔

Multani Mitt Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Multani Mitt Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Multani Mitt Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5161 Views   |   15 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ملتانی مٹی ہر وقت بھگو کر رکھتی ہوں.. مشہور اداکارائیں گرمی کے موسم میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے ملتانی مٹی کیسے استعمال کرتی ہیں؟

ملتانی مٹی ہر وقت بھگو کر رکھتی ہوں.. مشہور اداکارائیں گرمی کے موسم میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے ملتانی مٹی کیسے استعمال کرتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ملتانی مٹی ہر وقت بھگو کر رکھتی ہوں.. مشہور اداکارائیں گرمی کے موسم میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے ملتانی مٹی کیسے استعمال کرتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔