پیسے اڑائے، اس میں کیا انوکھی بات ہے؟ رجب بٹ کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر مشی خان کا لاٹھی چارج، ویڈیو

گزشتہ چند دنوں سے رجب بٹ کی شادی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے، اس مہنگی اور عالیشان شادی میں پیسوں کی بے تحاشہ نمائش کی گئی جبکہ تقریب میں مدعو مہمانوں نے بھی دل کھول کر جوڑے کو تحفے اور سلامی دی۔ یہاں تک کہ ایک شخص نے رجب بٹ کو ایک شیر کا بچہ بطور تحفہ پیش کر دیا، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

جیسے ہی اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے رجب بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا جہاں شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے رجب بٹ کو شادی کے اگلے ہی دن جیل کاٹنی پڑی۔

اس خبر پر جہاں سب اپنی اپنی رائے دے رہے تھے، وہیں مشی خان رجب بٹ کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور ایک ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

انہوں نے کہا کہ، رجب بٹ کی شادی پچھلے کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے، ان کی شادی کی پُرتعیش تقریبات پر تنقید بھی کی جارہی ہے، اور لوگوں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کو یہ پیسہ دوسروں کی مدد پر خرچ کرنا چاہیے تھا۔ تو میں ان لوگوں کو بتا دوں کہ رجب خیرات بھی کرتا رہتا ہے۔

مشی خان نے مزید کہا کہ، پنجاب میں یہ سب عام ہے، یہاں شادیوں میں پیسے نچھاور کرنا، انکا خوشی منانے کا طریقہ ہے، اس میں ایسی کون سی انوکھی بات ہوگئی؟ یہ اس کا اپنا پیسہ ہے، وہ اس کے ساتھ جو چاہے کرئے۔ اور اسکو شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، اس نے خود پال کے نہیں رکھا تھا۔

آخر میں انہوں نے بندوق کا رخ ٹرولرز کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ، یہ وہ لوگ ہیں جو خود ایک پیسہ بھی خیرات نہیں کرتے اور دوسروں کو بولتے ہیں۔

Mishi Khan Defends Rajab Butt

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Defends Rajab Butt and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Defends Rajab Butt to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1341 Views   |   17 Dec 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیسے اڑائے، اس میں کیا انوکھی بات ہے؟ رجب بٹ کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر مشی خان کا لاٹھی چارج، ویڈیو

پیسے اڑائے، اس میں کیا انوکھی بات ہے؟ رجب بٹ کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر مشی خان کا لاٹھی چارج، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیسے اڑائے، اس میں کیا انوکھی بات ہے؟ رجب بٹ کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر مشی خان کا لاٹھی چارج، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔