مجھے سکھایا گیا کہ بریانی میں بوٹیاں کیسے ڈالنی ہیں.. فہد مصطفی کو بریانی بیچنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟

اگر میں اداکار نہ بنتا تو یقیناً بریانی کا ہوٹل کھول کر بریانی بیچ رہا ہوتا۔ والد صاحب بریانی کا ہوٹل کھولنے والے تھے، کیونکہ انہوں نے میرے لیے یہ ہی پلان بنایا ہوا تھا،" فہد مصطفیٰ نے محب مرزا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

فہد مصطفیٰ کی یہ بات اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جب انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے دلچسپ حقائق بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انہیں فیضان شیخ کے گھر لے گئے، جو اس وقت بریانی کا کاروبار کر رہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ فیضان شیخ اور ان کی اہلیہ کا بریانی کا ہوٹل ہے، اور ان کے والدین پہلے سے ہی فیضان شیخ کے خاندان سے واقف تھے۔ فیضان شیخ کی والدہ نے فہد مصطفیٰ کو بریانی کے کاروبار کی تفصیلات بتائیں اور انہیں سکھایا کہ کس طرح کاروبار چلایا جاتا ہے، اور اس میں کس طرح کی مشکلات آتی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ اگر وہ اداکار نہ بنتے، تو وہ بریانی کا ہوٹل ضرور چلاتے۔

جب میزبان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ اگر وہ بریانی بناتے تو کیا اس میں آلو ہوتا؟ فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے جواب دیا: "مجھے بریانی میں آلو کا علم نہیں، لیکن میری زندگی ضرور آلو بن چکی ہوتی۔"

یہ بھی یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ معروف اداکار صلاح الدین تنیو کے بیٹے ہیں اور پچھلے ڈیڑھ دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

Fahad Mustufa About Biryani Seller

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fahad Mustufa About Biryani Seller and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fahad Mustufa About Biryani Seller to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   689 Views   |   06 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مجھے سکھایا گیا کہ بریانی میں بوٹیاں کیسے ڈالنی ہیں.. فہد مصطفی کو بریانی بیچنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟

مجھے سکھایا گیا کہ بریانی میں بوٹیاں کیسے ڈالنی ہیں.. فہد مصطفی کو بریانی بیچنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے سکھایا گیا کہ بریانی میں بوٹیاں کیسے ڈالنی ہیں.. فہد مصطفی کو بریانی بیچنے کا مشورہ کس نے دیا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔