چاہتا ہوں کہ بیوی مسلمان ہوجائے۔۔ حسن احمد، سنیتا کو کس طرح مسلمان کرنا چاہتے ہیں؟ بیوی کے مذہب کے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے

اسلام میں اہل کتاب خواتین سے مسلمان مردوں کا نکاح جائز ہے۔ البتہ اگر کوئی خاتون اسلام کی طرف آجائے تو اس کے اجر اور ثواب تو لاتعداد ہیں۔ البتہ اسلام کسی بھی قسم کی زور زبردستی کے بجائے حسن اخلاق سے لوگوں کے دل جیتنے کا پیغام دیتا ہے پھر بھی جانے کیا وجہ ہے کہ لوگ اسلام کے اصل پیغام حسن اخلاق کو فراموش کرچکے ہیں

“کسی نے مجھ سے پوچھا نہیں لیکن میری بہت خواہش ہے کہ سنیتا مسلمان ہوجائے۔ میں ایک باعمل مسلمان ہوں۔ 5 وقت کی نماز پڑھتا ہوں اور روزے رکھتا ہوں۔ لوگ لعنت ملامت کرتے ہیں کہ کیوں میں نے ایک غیر مذہبی لڑکی سے شادی کی اور اسے مسلمان نہیں کرسکا۔ میں کہتا ہوں آپ کون ہوتے ہیں مجھ پر تنقید کرنے والے“

یہ کہنا ہے ماڈل اور اداکار حسن احمد کا جنھوں نے گلاس ایکسیٹرا بائے ملیحہ ریحان نامی پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور اہلیہ سنیتا مارشل کے ساتھ ہونے والی کچھ متنازعہ ایشوز پر بات چیت کی۔

حسن احمد کا کہنا ہے کہ لوگ عیسائی خاتون سے شادی کرنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ وہ سمجھتے ہیں ہر چیز کا ایک وقت معین ہے۔ اگر سنیتا کو مذہب اسلام قبول کرنا ہے تو وہ اسی وقت کرے گی جب اس کا دل راضی ہوگا۔ ہر چیز کا ایک وقت ہے اور وہ اس وقت کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ملک میں غیر مسلم شخص اسلام تب ہی قبول کرے گا جب وہ مسلمانوں کے اچھے رویے کو دیکھے گا اور ان سے متاثر ہوگا۔ اگر میں بھی چینخنا چلانا اور لڑائی جھگڑا کرنا شروع کردوں تو غیر مسلم کہے گا کہ یہ کس طرح کا شخص ہے۔ اس لئے میں صحیح وقت کا منتظر ہوں۔

Hassan Wants Sunita Marshal Embrace Islam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hassan Wants Sunita Marshal Embrace Islam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hassan Wants Sunita Marshal Embrace Islam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   13120 Views   |   10 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

چاہتا ہوں کہ بیوی مسلمان ہوجائے۔۔ حسن احمد، سنیتا کو کس طرح مسلمان کرنا چاہتے ہیں؟ بیوی کے مذہب کے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے

چاہتا ہوں کہ بیوی مسلمان ہوجائے۔۔ حسن احمد، سنیتا کو کس طرح مسلمان کرنا چاہتے ہیں؟ بیوی کے مذہب کے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چاہتا ہوں کہ بیوی مسلمان ہوجائے۔۔ حسن احمد، سنیتا کو کس طرح مسلمان کرنا چاہتے ہیں؟ بیوی کے مذہب کے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔