تربوز کھائیں یا لسی پیئیں؟ گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں جن کا استعمال ڈی ہائیڈریشن سے بچائے اور پسینہ بھی زیادہ نہ آئے

اس مرتبہ موسم گرما خطرناک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ فروری میں ہی گرمی شروع ہوچکی ہے۔ لہٰذا آپ اپنے آپ کو گرمی سے بچانے اور گرمیوں کے مہینوں میں ٹھنڈا رکھنے کے لیے کئی اقدامات کر سکتے ہیں۔ کچھ آسان تجاویز پر عمل کرکے اور اپنے طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرکے، آپ گرمی کے اثرات کو شکست دے سکتے ہیں اور ایک محفوظ اور آرام دہ موسم گرما سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ آج کے فوڈز میں آپ کو بتاتے ہیں 5 وہ چیزیں جن کا استعمال آپ کو گرمی سے بچا سکتا ہے اور ڈی ہائیڈریشن سے محفوط کرسکتا ہے۔

تربوز:

تربوز عام طور پر ہر چھوٹے بڑے بازار یا سبزی کی دکان میں آسانی کے ساتھ دستیاب ہوتا ہے۔ اس کی قیمت بھی مناسب ہوتی ہے اور اس میں پانی کی مقدار ۹۲ فیصد ہوتی ہے۔ اس کو کاٹنا بھی آسان ہے اور اس کا ذائقہ بھی میٹھا ہوتا ہے تو کھانے میں بھی لذیذ لگتا ہے۔ اگر آپ کو تربوز کھانا نہیں پسند تو آپ اس کا جوس بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔

کھیرا:

کھیرا عام طور پر سلاد میں کھایا جاتا ہے ۔ اس کے اندر پانی کی مقدار ۹۵ فیصد ہوتی ہے۔ اس کو آسانی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے اور یہ بھی مناسب قیمت میں مارکٹ میں مل جاتا ہے۔ اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی کھانے کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے اور محض انیک کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔ کھیرے کا بھی جوس بنایا جاتا ہے اور اسے پانی میں ڈال کر ڈیٹوکس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسٹرابیری:

اسٹرابیریز ایک انتہائی لذیذ اور صحت افزا پھل ہے۔ اس میں پانی کی مقدار ۹۱ فیصد ہے۔ یہ ناصرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں بلکہ قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ اسٹرابیریز کو آسانی کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف طریوں سے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسٹرابیری شیک اور اسمودیز بھی بنائی جاسکتی ہیں۔

دہی یا لسی:

دہی ایک ایسی غذا ہے جس کے ساتھ آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس میں ۸۸ فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے۔ آپ اسے بنا کسی اضافی چیز کے بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی کو مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

سلاد پتہ:

سلاد پتے عام طور پر بہت کم استعمال کئے جاتے ہیں بہت سے لوگ انہیں اس لئے پسند نہیں کرتے کہ ان کے ذائقے میں معمولی سی کڑواہٹ ہوتی ہے۔ سلاد پتے میں پانی کی مقدار ۹۶ فیصد ہوتی ہے اور اس میں فائبر بھی ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے بہت ہی مفید ہے۔ سلاد پتے کو عموماََ صرف سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ اسے میدے کی بنی روٹی کے بجائے رول اور ریپز بنانے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

Pani Ki Kami Poori Karne Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pani Ki Kami Poori Karne Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pani Ki Kami Poori Karne Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3149 Views   |   03 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

تربوز کھائیں یا لسی پیئیں؟ گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں جن کا استعمال ڈی ہائیڈریشن سے بچائے اور پسینہ بھی زیادہ نہ آئے

تربوز کھائیں یا لسی پیئیں؟ گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں جن کا استعمال ڈی ہائیڈریشن سے بچائے اور پسینہ بھی زیادہ نہ آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تربوز کھائیں یا لسی پیئیں؟ گرمی میں پانی کی کمی سے بچانے والی وہ 5 غذائیں جن کا استعمال ڈی ہائیڈریشن سے بچائے اور پسینہ بھی زیادہ نہ آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔