پاکستانی کھانوں کے بہت شوقین ہوتے ہیں اور اپنی من پسند خوراک کا آئے روز مزہ چکھتے ہیں۔ ہر صوبے میں مختلف طرز کی روائیتی ڈشز تیار کی جاتی ہیں جس کا ذائقہ زبان سے دل تک اتر جاتا ہے۔
وہیں بلوچستان کی خاص خوراک 'لاندی' بھی ہے جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔ اس کو پکانے کا انداز دیگر کھانوں سے الگ ہے۔
*لاندی کیسے تیار کی جاتی ہے؟
بلوچی کھانے لاندی کو لوگ 40 دن تک سُکھاتے ہیں۔پھر چالیس دن گزر جانے کے بعد اِسے پکانے کے لیے اُتار لیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے بلوچستان سے پشین کے رہائشی محمد ہاشم بتاتے ہیں کہ لاندی کا لفظ پشتو میں ایک مہینہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاندی کا مہینہ جو ہے انگریزی میں وہ نومبر کے ساتھ ہے۔

محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ پرانے زمانے میں اسے پشتو میں ائیر کہتے تھے۔ آٹا کھانے پینے کی چیزیں اور لاندی تین مہینوں کے لیے جمع کرتے تھے اس لیے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے یہ گرمیوں کی شروعات میں مئی جون میں ہم لوگ اس وقت علیحدہ خوراک دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چارہ ڈالتے ہیں دنبوں کے لیے تا کہ وہ یہ فربہ ہوجائیں۔ جب لاندی کا موسم آتا ہے تو ہم اس کو ذبح کرتے ہیں۔اس کو آگ سے سینکتے ہیں۔ اس بعد ایک لکڑی جس کو پشتو میں منئی کہتے ہیں اس پر ڈالت دیتے ہیں تاکہ یہ خشک ہوجائے۔ محمد ہاشم نے بتایا کہ چالیس دن تک ہم اس کو رکھتے ہیں پھر اس کو اتارتے ہیں۔ پھر اس کو ٹکڑوں میں کاٹتے ہیں۔

انہوں نے کہاجس دن برف باری ہوتی ہے اور ہماری بازار تک رسائی نہیں ہوپاتی جس وجہ سے ہم اس خوراک کا استعمال اپنے کھانوں کے لیے خود کرتے ہیں۔ آخر میں پشین کے رہائشی محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ لاندی کا رواج آہسہ آہستہ ختم ہوتا جار ہا ہے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gost 10 Din Tak Sukhaya Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gost 10 Din Tak Sukhaya Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.