بالوں کے مسائل بہت عام سی بات ہے اورخواتین کمزور، گرتے بالوں اور بالوں کی خشکی دور کرنے لیے نت نئے ٹوٹکوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔
قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی بہترین نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال ہمارے لیے حیرت انگیز طور پر مفید ثابت ہوتا ہے اُن میں سے ایک ایلوویرا ہے۔ اس کا صحیح طریقے سے استعمال ہمیں بالوں کے بہت سارے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔
ایلوویرا جیل سر کی جلد میں خون کی گردش کو بڑھا کر بالوں کی بڑھوتری میں مدد دیتا ہے۔
خون کی گردش بڑھنے سے سر کی جلد کو وٹامن او رمنرلز وافر مقدار میں دستیاب ہوتے رہتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اینزائمز سر کی جلد تک پہنچ کر ٹوٹ پھوٹ کے شکار خلیوں کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔
ایلوویرا جیل بالوں کو لچکدار اور نرم وملائم بناتا ہے جس سے بالوں کے ٹوٹنے کا خدشہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں فنگل انفیکشن کو ختم کرنے، بالوں اور سر کی جلد کو قدرتی طور پر نمی اور چکنائی فراہم کرنے کی جادوئی خصوصیات موجود ہیں۔ اس کا مستقل استعمال بالوں کو مضبوط اور چمک دار بناتا ہے۔
گنج پن دور کرنے کے لیے ایلوویرا جیل کا استعمال:
ایلوویراجیل۔۔۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
لیموں کے بیج۔۔۔۔۔۔9عدد (پیس لیں)
دونوں اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
رات کو سونے سے پہلے سر پر جہاں بال نہیں ہیں وہاں یہ پیسٹ لگاکر چند منٹ ہلکا ہلکا مساج کریں۔
صبح اُٹھ کر سر دھولیں۔
انشاء اللہ چند دنوں کے مسلسل استعمال سے بال اُگنا شروع ہو جائیں گے۔
نوٹ: بالوں پر صرف ایلوویراجیل لگائیں (لیموں کے بیج والا پیسٹ صرف گنج پن پر لگائیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balo Ke Masail Aur Unka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balo Ke Masail Aur Unka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ایلووویرا جیل ، بالوں کے بہت سارے مسائل کا بہترین حل
ایلووویرا جیل ، بالوں کے بہت سارے مسائل کا بہترین حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایلووویرا جیل ، بالوں کے بہت سارے مسائل کا بہترین حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔