اللہ کے آگے سجدے میں گر گئے ۔۔ سلمان خان کی بچوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے

بالی ووڈ کے مسلمان اداکار (خانز) کو اکثر مندروں میں پوجا پاٹ کرتے دیکھا جاتا ہے مگر نماز پڑھتے کبھی نہیں دیکھا جاتا۔ لیکن اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے بھائی جان کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو آج سے دو تین سال پرانی ہے مگر یہ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان بچے کے ساتھ نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

سلمان خان اپنے گھر میں موجود ہیں اور سر جھکا کر ہاتھ باندھے نماز ادا کر رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو یوٹیوب پر کئی چینلز پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے لاکھوں مداحوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں نے ان کی نماز پڑھتے ویڈیو دیکھ کر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقل طور پر پانچوں وقت کے نمازی بن جائیں۔

سلمان خان ہندو مذہب اور اسلام دونوں کو فالو کرتے ہیں۔ مگر انہیں کبھی اس طرح نماز پڑھتے نہیں دیکھا گیا۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1261 Views   |   26 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اللہ کے آگے سجدے میں گر گئے ۔۔ سلمان خان کی بچوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اللہ کے آگے سجدے میں گر گئے ۔۔ سلمان خان کی بچوں کے ساتھ نماز پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.