پیسے دیتے ہیں اور 10 دن تک کھانا بھی ۔۔ یہ 4 نرم دل لوگ کیسے اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا نوکروں اور غریبوں کو کھلاتے ہیں؟ دیکھیے

دن تک لوگوں کو اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھلاتی ہیں۔ جی ہاں یہ وہ عمل ہے جس سے اللہ پاک بھی خوش ہوتے ہیں اور انسان کو بھی سکون ملتا ہے۔ تو جی ہاں آج ہم آپکو ان شخصیات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کا دل غریبوں کیلئے دھڑکتا ہے۔

اداکارہ ریشم:

یہ وہ مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سالوں تک فلمی دنیا پر راج کیا مگر آج بھی ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ ایک نیک دل کی مالکن ہیں۔ ریشم اپنے گھر میں ہی بڑی بڑی دیگوں میں بریانی، حلیم وغیرہ بناتی ہیں اور خود سڑک پر کھڑے ہو کر بچوں بڑوں میں تقسیم بھی کرتی ہیں۔ یہی نہیں یہ 1 محرم سے لے کر 10 ویں محرم تک لگاتار کھانا غریبوں میں تقسیم کرتی ہیں۔اس کے علاوہ مزید یہ کہ ریشم مشہور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کھانا بنانے والی خاتون بھی ہیں۔

شلپا شیٹی:

شلپا شیٹی جو کہ بھارتی فلموں کی جان مانی جاتی ہیں، آج کل یہ فلموں میں سے تو دور ہیں مگر کئی ایک شوز میں جج کے طور پر نظر آتی ہیں ۔ لیکن ان کا دل بھی غریبوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہیں کئی ایک موقعوں پر دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر کے باہر موجود غریبوں اور تمام میڈیا کے لوگوں میں ہندو رسم و رواج پر مٹھائی تقسیم کرتی ہیں۔ اس بہترین مٹھائی کو تقسیم کرتے وقت ان کے لبوں پر ایک الفاظ ضرور ہوتا ہے کہ کام آج بعد میں، آپ سب یہ مٹھائی کھاؤ، تہوار ہر کسی کیلئے ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ میڈیا والے ان کے گھر اور دفتر کے باہر اس لیے بھی موجود رہتے ہیں کے آتے جاتے ان کا انٹرویو لیا جا سکے۔

صاحبہ اور ریمبو:

ٹی وی پر نظر آتے یہ چمکتے چہرے اللہ کی راہ میں بھی خوب خرچ کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مشہور پاکستانی اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ اپنے ہاتھوں سے گھر میں مذہبی تہواروں پر بریانی بنا کر لوگوں کوکھلاتے ہیں۔ جن سے انہیں بہت سا دلی دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔

سلمان خان :

یہ وہ مسلمان بھارتی اداکار ہیں جن کا ساتھ جس بھی اداکار کے ساتھ ہوتا ہے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے مگر کھرب پتی ہونے کے باوجود بھی ان میں زرا برابر بھی غرورو نہیں۔ جہاں کہیں بھی غریبوں کو دیکھتے ہیں ان کی مدد کو آ پہنچتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جب ایک مرتبہ ان کے گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔ تو یہ ایسے میں گھر سے باہر آئے اور آ کر باہر ان کے انتظار میں کھڑے بچوں اور بڑوں کو پیسے تحفے کے طور پر دیے۔

Paisy Bhi Dete Hain R Khana Bhi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Paisy Bhi Dete Hain R Khana Bhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paisy Bhi Dete Hain R Khana Bhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   4261 Views   |   09 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

پیسے دیتے ہیں اور 10 دن تک کھانا بھی ۔۔ یہ 4 نرم دل لوگ کیسے اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا نوکروں اور غریبوں کو کھلاتے ہیں؟ دیکھیے

پیسے دیتے ہیں اور 10 دن تک کھانا بھی ۔۔ یہ 4 نرم دل لوگ کیسے اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا نوکروں اور غریبوں کو کھلاتے ہیں؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیسے دیتے ہیں اور 10 دن تک کھانا بھی ۔۔ یہ 4 نرم دل لوگ کیسے اپنے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا نوکروں اور غریبوں کو کھلاتے ہیں؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔