پھٹکری سے خوبصورت کیسے بنیں؟ جانیں چند ایسے حیرت انگیز طریقے جن سے آپ بھی کر سکتے ہیں گھر بیٹھے خوبصورتی میں حیرت انگیز اضافہ وہ بھی آسانی سے

پٹھکری ایک ایسا قدرتی کیمیکل ہے جو ہمیں بازار سے با آسانی چھوٹے چھوٹے سفید ٹکڑوں کی شکل میں سستے داموں مل جاتی ہے اس کا سائنسی نام ایلم ہے جبکہ عام زبان میں اسے پھٹکری کے نام سے پہچانا جاتا ہے، اس کے استعمال اور نتائج اتنے حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ قریب ہر گھر میں ہی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن اسے پانی صاف کرنے دانے دور کرنے اور دیگر کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے کیونکہ اکثر لوگ اس بات سے واقف نہیں کہ یہ سفید ٹکڑے آپ کی خوبصورتی بڑھانے میں آپ کے کس قدر کام آسکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے پھٹکری کا ایسا استعمال جس سے آپ کر سکیں گے اپنی خوبصورتی میں اضافہ وہ بھی سستے میں تو آیئے جان لیتے ہیں کہ پھٹکری آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے کیسے استعمال کی جا سکتی ہے۔

خوبصورتی میں اضافے کے لئے پھٹکری کا استعمال

ماہرین کے مطابق خواتین کے چہرے کے بالوں کی افزائش کم کرنے، چہرے پر موجود دانوں کا خاتمہ کرنے، جھریوں سے نجات اور پھٹی ایڑیوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے پھٹکری کا استعمال بے حد مفید ہے۔

چہرے کے بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھٹکری کا استعمال

اگر آپ چہرے کے اضافی بالوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں ہیں توعرق گلاب میں ایک چمچہ میدہ اور دو سے تین چٹکیاں پھٹکری ملا کر لیپ بنا لیں، اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر ہاتھوں سے مل کر صاف کر لیں اس عمل کو ایک ماہ تک جاری رکھیں، تو آپ کو ویکس وغیرہ کروانے کے لئے پارلرز میں ہزاروں روپے خرچ کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

کیل، مہاسوں اور دانوں سے نجات کے لیے پھٹکری کا استعمال

اگر آپ کے چہرے پر دانے کیل اور مہاسے ہیں اور آپ ان سے تنگ ہیں تو پھٹکری کو پیس کر پانی میں مکس کر لیں اور اس پانی کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں، 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں، پھٹکری جراثیم کش جز ہے اس سے بیکٹریاز کا خاتمہ ہوگا اور آپ کی جلد صاف شفاف ہو جائے گی، آپ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دہرا سکتے ہیں۔

جھریوں سے نجات کے لئے پھٹکری کا استعمال تو پھٹکری آپ کے بہت کام آ سکتی ہے، جھریوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھٹکری کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو گیلا کر کے آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں زیادہ زور دے کر نہیں آرام سے مساج کریں، کچھ دیر بعد عرق گلاب سے چہرے کو دھو لیں اور اس کے بعد موسچرائزر کا استعمال ضرور کریں۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لئے پھٹکری کا استعمال

پھٹی ایڑیاں آپ کی شخصیت کو متاثر کرتی ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کو بہت سی مہنگی کریموں کا استعمال کرنا پڑتا ہے، لیکن اب ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ پھٹکری میں چھپا ہے اس کا علاج، پھٹکری کو توے پر اتنا گرم کریں کہ وہ پگھل کے بھربھری سی نرم شکل میں آ جائے، اب اسے ٹھنڈا ہونے پر ناریل کے تیل میں ملا کے متاثرہ حصوں پر لگائیں، ایڑیاں صاف ستھری، ہموار اور نرم ملائم ہو جائیں گی۔

Phitkari Se Khubsoorati Main Izafa

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Phitkari Se Khubsoorati Main Izafa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Se Khubsoorati Main Izafa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   10474 Views   |   09 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پھٹکری سے خوبصورت کیسے بنیں؟ جانیں چند ایسے حیرت انگیز طریقے جن سے آپ بھی کر سکتے ہیں گھر بیٹھے خوبصورتی میں حیرت انگیز اضافہ وہ بھی آسانی سے

پھٹکری سے خوبصورت کیسے بنیں؟ جانیں چند ایسے حیرت انگیز طریقے جن سے آپ بھی کر سکتے ہیں گھر بیٹھے خوبصورتی میں حیرت انگیز اضافہ وہ بھی آسانی سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹکری سے خوبصورت کیسے بنیں؟ جانیں چند ایسے حیرت انگیز طریقے جن سے آپ بھی کر سکتے ہیں گھر بیٹھے خوبصورتی میں حیرت انگیز اضافہ وہ بھی آسانی سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔