یہ دکان پاکستان بننے سے پہلے کی ہے ۔۔ ان کے مصالحوں نے کس طرح پاکستان بھر میں دھوم مچائی؟ دیکھیے

مصالحہ جات ہر ملک میں اہمیت رکھتے ہیں، کھانوں میں قدرتی چیزوں کے ملاپ سے بنے مصالحہ جس حد تک ذائقہ دار ہوتے ہیں وہ پیکٹ کے مصالحہ نہیں ہوتے ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی دکان سے متعلق ہی بتائیں گے جو کہ قیام پاکستان سے پہلے سے دیسی مصالحہ جات بنا رہی ہے۔

بنوں مصالحہ مصالحوں کی انڈسٹری میں ایک پرانا نام ہے، جسے بہت سے لوگ جانتے ہیں۔ یہ مصالحے کس طرح بنائے جاتے ہیں اور کس طرح انہیں بنانے کا طریقہ کار لایا گیا، یہ کہانی بہت منفرد ہے۔
دراصل 1937 میں محمد الیاس نامی دکاندار کے دادا بنوں منتقل ہو گئے تھے، لیکن ویسے ان کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ بنوں میں ان کے دادا ایک ہندو شخص کے شاگرد تھے جو کہ مصالحوں کے بارے میں کافی کچھ جانتا تھا۔
وہ ہندو شخص مصالحوں کو کس طرح، کتنا استعمال کرنا ہے بخوبی جانتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے شاگر یعنی محمد الیاس کے دادا کو بھی مختلف اور منفرد ریسیپیز سکھائیں، جو بطور شاگرد انہوں نے بخوبی سیکھیں۔

پاکستان بننے کے بعد وہ ہندو بھارت چلا گیا اور پھر محمد الیاس کے دادا نے یہ دکان اور کاروبار سنبھال لیا۔ یہ کہا جا سکتا کہ 1937 سے ہی انہوں نے اس کاروبار میں قدم جما لیے تھے۔
تقسیم کے بعد محمد الیاس نے انہی ریسیپیز کو بطور شاگرد لے کر آگے بڑھے، وہ اپنے منفرد ریسیپیز اور خالص مصالحہ جات کی بنا پر خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں مشہور ہو گئے تھے۔

اس وقت بھی پاکستان میں خالص اور بہترین مصالحہ جات میں انہی کی دکان کا نام ذہن میں آتا ہے۔
انڈیپینڈینٹ اردو سے بات کرتے ہوئے محمد الیاس نے بتایا کہ ہم گاہک کے سامنے ہی مصالحوں کو تیار کرتے ہیں، یہ تمام مصالحہ جات جڑی بوٹیوں سے تیار کیے جاتے ہیں۔

محمد الیاس بتاتے ہیں کہ ہم پاکستان بھر میں مختلف شہروں میں مصالحہ سپلائی کرتے ہیں جبکہ علاقوں کی مناسبت سے بھی مصالحے تیار کیے جاتے ہیں۔ جیسے کہ بعض مصالھوں میں رنگ ڈالنے کے شوقین ہوتے ہیں اور بعض میں نہیں۔

Masalon Ki Mashoor Dukan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Masalon Ki Mashoor Dukan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masalon Ki Mashoor Dukan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3087 Views   |   17 Jun 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

یہ دکان پاکستان بننے سے پہلے کی ہے ۔۔ ان کے مصالحوں نے کس طرح پاکستان بھر میں دھوم مچائی؟ دیکھیے

یہ دکان پاکستان بننے سے پہلے کی ہے ۔۔ ان کے مصالحوں نے کس طرح پاکستان بھر میں دھوم مچائی؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ دکان پاکستان بننے سے پہلے کی ہے ۔۔ ان کے مصالحوں نے کس طرح پاکستان بھر میں دھوم مچائی؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔