بھینس خاتون کا لاکھوں روپے کا سونے کا ہار نگل گئی ۔۔ جب معلوم ہوا تو وہ ہار کیسے نکالا؟ انوکھا واقعہ

بھارت سے عجیب و غریب واقعات کا سامنے آنا اب ایک عام سی بات لگتی ہے۔ مگر اس بار تو حیرت کی انتہا ہوگئی جب ایک بھینس خاتون کے لاکھوں روپے کا ہار نگل گئی۔

یہ واقعہ بھارت ریاست مہاراشٹرا کے ضلع واشم میں پیش آیا جہاں ایک بھینس چارے کے ساتھ سونے کا ہار(منگل سوتر) بھی نگل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنا سونے کا ہار سویا بین اور مونگ پھلی کے چلکھوں سے بھری ہوئی پلیٹ میں رکھا تھا۔ گھر کے فرد نے وہ پلیٹ بھینس کے آگے رکھ دی جسے وہ چٹ کر گئی۔

خاتون نے جب پلیٹ خالی دیکھی تو انہیں یاد آیا کہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے اور 20 گرام وزنی منگل سوتر اسی پلیٹ میں رکھا تھا جسے بھینس کھا گئی۔

خاتون نے یہ بات اپنے شوہر کو بتائی جس کے بعد ڈاکٹر کو بلایا گیا اور ڈاکٹر کی جانب سے بھینس کے پیٹ کا چیک اپ کرنے پر منگل سوتر کی پیٹ میں موجودگی کا معلوم ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے دن بھینس کا آپریشن کیا گیا جو 2 گھنٹوں پر مشتمل تھا،اس آپریشن میں بھینس کے پیٹ پر 60 سے 65 ٹانکے آئے اور خاتون کو اپنا سونے کا ہار اس طرح مل گیا۔

Bhens Khatoon Ka Mangal Sutra Kha Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bhens Khatoon Ka Mangal Sutra Kha Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhens Khatoon Ka Mangal Sutra Kha Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2130 Views   |   04 Oct 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بھینس خاتون کا لاکھوں روپے کا سونے کا ہار نگل گئی ۔۔ جب معلوم ہوا تو وہ ہار کیسے نکالا؟ انوکھا واقعہ

بھینس خاتون کا لاکھوں روپے کا سونے کا ہار نگل گئی ۔۔ جب معلوم ہوا تو وہ ہار کیسے نکالا؟ انوکھا واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھینس خاتون کا لاکھوں روپے کا سونے کا ہار نگل گئی ۔۔ جب معلوم ہوا تو وہ ہار کیسے نکالا؟ انوکھا واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔