بیٹے کو پانے کی خاطر ذہنی توازن بھی کھو دیا تھا۔۔ زیبا بختیار نے عدنان سمی سے طلاق اور ذاتی زندگی کے متعلق کون سے نئے انکشافات کیے؟

ماضی کی مشہور اداکارہ زیبا بختیار جنہوں نے بھارت کے معروف گلوکار عدنان سمی سے دوسری شادی کی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی دوسری طلاق اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طلاق کے بعد بیٹے کی کفالت حاصل کرنے کے دوران ذہنی اذیت کا شکار رہی۔ وہ ایک بہت بڑی جنگ تھی۔ بیٹے کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لئے 18 ماہ لگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی بلکہ رائٹنگ یا پروڈکشن کرنی تھی۔ اس لئے وہ پروڈکشن سائیڈ پر آگئی۔ جبکہ عدنان سمیع کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ “ہماری شادی نہیں چلی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ برے انسان تھے کیونکہ ایسا ہوتا تو ان سے شادی ہی کیوں کرتی۔ وہ میرے بیٹے کے باپ ہیں اس لئے ان کی عزت کرتی ہوں۔ بیٹے کو باپ کے خلاف نفرت کرنا نہیں سکھایا

50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ صرف 25 برس کی عمر میں ذیابطیس جیسے مرض میں مبتلا ہوئی جبکہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی اس موذی مرض کا شکار نہیں۔ کچھ وقت تک ڈپریشن کی ادویات لیں تاہم جلد ہی ادویات کو چھوڑ کر اپنے کھانے پینے اور ورزش کا خیال رکھنا شروع کیا اور 50 برس کی عمر میں پہلی بار جم جوائن کیا۔ 53 برس کی عمر میں 70 کلو تک وزن اُٹھاتی ہوں۔

60 سال کی عمر میں کیا کرنا چاہتی ہیں؟

انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ 60 برس کی عمر تک سکس پیک باڈی بنالیں، جس کے وہ وزن اُٹھانے کے ساتھ ساتھ یوگا اور چہل قدمی بھی کرتی ہیں۔ خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ ورزش سمیت وہ تمام کام کریں جس میں انہیں خوشی محسوس ہو۔

چھوٹی عمر میں شوگر کیسے ہوا؟

زیبا نے بتایا کہ مجھے چھوٹی عمر میں شوگر صرف ڈپریشن اور گھریلو ناچاقیوں کے باعث ہوا۔ طلاق کے بعد بیٹے کو حاصل کرنے کا وقفہ تکلیف دہ اور اذیت ناک تھا جس کی وجہ سے مجھے یہ بیماری ہوئی۔

Zeba Bakhtiar And Adnan Sami Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zeba Bakhtiar And Adnan Sami Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeba Bakhtiar And Adnan Sami Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   13380 Views   |   25 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیٹے کو پانے کی خاطر ذہنی توازن بھی کھو دیا تھا۔۔ زیبا بختیار نے عدنان سمی سے طلاق اور ذاتی زندگی کے متعلق کون سے نئے انکشافات کیے؟

بیٹے کو پانے کی خاطر ذہنی توازن بھی کھو دیا تھا۔۔ زیبا بختیار نے عدنان سمی سے طلاق اور ذاتی زندگی کے متعلق کون سے نئے انکشافات کیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو پانے کی خاطر ذہنی توازن بھی کھو دیا تھا۔۔ زیبا بختیار نے عدنان سمی سے طلاق اور ذاتی زندگی کے متعلق کون سے نئے انکشافات کیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔