شیمپو کے بعد کنڈشنر لگائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں ۔۔ صرف 2 چیزوں سے مہنگا کنڈشنر گھر میں بنائیں؟ سشمیتا سین جیسے سلکی بال بنانے کا راز

اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ بالوں کے ماہرین شیمپو کرنے کے بعد کنڈشنر لگانے کا مشورہ دیتے ہیں، جس سے آپ کے بال سلجھے رہتے ہیں اور کنگھی کرتے وقت گرتے نہیں ہیں۔ لیکن آج کل جس حساب سے مہنگائی ہوگئی ہے ایسے میں عام انسان جو شیمپو لیتے ہوئے بھی قیمت دیکھتا ہو اس کے لیئے مہنگا کنڈشنر خریدنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں کنڈشنر بنانے کا طریقہ، جو نہایت ہی سستا ہے مگر کام وہ مہنگے کنڈشنر جیسا ہی کرے گا۔ تو چلیئے آپ کو بتاتے ہیں

ہوم میڈ کنڈشنر بنانے کا طریقہ:

۔ چند دانے بھنڈی کے لے کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ابال لیں

۔ جب پانی میں بھنڈی لیس چھوڑنے لگے تو چولہا بند کر کے بھنڈی کے پانی کو چھان کر الگ کردیں

۔ اب ایک پیالی میں پانی لیں اور اس میں 2 چمچ کارن فلور ڈال مکس کرلیں اور پھر اسے بھنڈی کے پانی میں ڈال کر ہلائیں

۔ اسکے بعد چولہے پر تب تک پکائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے، پھر اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اس میں 2 چمچ ایلوویرا جیل اور 2 وٹامن ای کی گولیاں شامل کر کے مکس کرلیں

۔ ٹھنڈا ہونے پر ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں، اور پھر بالوں میں لگا کر تھوڑی دیر بعد سر دھو لیں۔ آپ کے بال بلکل نرم و ملائم اور سلکی ہوجائیں گے۔

Homemade Hair Conditioner Banane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Homemade Hair Conditioner Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Hair Conditioner Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3749 Views   |   06 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

شیمپو کے بعد کنڈشنر لگائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں ۔۔ صرف 2 چیزوں سے مہنگا کنڈشنر گھر میں بنائیں؟ سشمیتا سین جیسے سلکی بال بنانے کا راز

شیمپو کے بعد کنڈشنر لگائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں ۔۔ صرف 2 چیزوں سے مہنگا کنڈشنر گھر میں بنائیں؟ سشمیتا سین جیسے سلکی بال بنانے کا راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیمپو کے بعد کنڈشنر لگائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں ۔۔ صرف 2 چیزوں سے مہنگا کنڈشنر گھر میں بنائیں؟ سشمیتا سین جیسے سلکی بال بنانے کا راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔