بھگونے کے بعد ان 5 چیزوں کی غذائیت مزید بڑھ جاتی ہے۔۔ جس کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ٹل جاتا ہے

بھیگے ہوئے کھانے کے فوائد :

ہم اکثر رات بھر میں بھیگی ہوئی چیزیں کھاتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں کھانے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ ان کی غذائیت بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایسی غذائیں نہ صرف ہمیں توانائی فراہم کرتی ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ انہیں صبح کے وقت کھانا فائدہ مند ہے، اسی لیے انہیں سپر فوڈ کا درجہ بھی دیا جاتا ہے۔ معروف ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ چند بھیگی ہوئی غذائیں آپ کو بہت سے مسائل سے نجات دلا سکتی ہیں۔

کِشمِش

کشمش کو خشک کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے لیکن اگر آپ انہیں بھگو کر کھائیں تو ان میں آئرن کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو بالوں کے گرنے اور جلد کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو کشمش بھگو کر پانی بھی پی سکتے ہیں۔ یہ پانی بھی غزائیت سے بھرپور ہوجاتا ہے۔

بادام

کہا جاتا ہے کہ بادام کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے لیکن اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔ یہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے اسے بھگونا فائدہ مند ہے۔

انجیر

انجیر میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامنز کی کمی نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے غذائیت سے بھرپور پھل کا درجہ حاصل ہے۔ اس میں پولیفینول، فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو فری ریڈیکلز کے خطرات سے بچاتے ہیں۔ خشک انجیر کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح کھائیں۔ اس کی تاثیر مزید بڑھ جائے گی۔

السی

السی کے بیج پروٹین، فائبر اور آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ کھا لیں۔ یہ خواتین کے بیشتر مسائل حل کرنے میں مددگار ہیں۔

میتھی کے بیج

میتھی کے بیج ہمیں جوڑوں کے درد سے نجات دلاتے ہیں، ساتھ ہی یہ معدے کے لیے بھی اچھا ہے، اس لیے اس کے استعمال سے قبض سے نجات ملتی ہے۔ اس کے لیے میتھی کے بیجوں کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں اور صبح اس کا پانی پی لیں۔

Bheegy Huye Khano Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bheegy Huye Khano Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bheegy Huye Khano Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2222 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

بھگونے کے بعد ان 5 چیزوں کی غذائیت مزید بڑھ جاتی ہے۔۔ جس کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ٹل جاتا ہے

بھگونے کے بعد ان 5 چیزوں کی غذائیت مزید بڑھ جاتی ہے۔۔ جس کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ٹل جاتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھگونے کے بعد ان 5 چیزوں کی غذائیت مزید بڑھ جاتی ہے۔۔ جس کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ٹل جاتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔