آلو بخارہ کے 18 حیرت انگیز طبی فواائد

قارئین!فارسی میں اس کو آلو بخارا اور انگریزی میں Plum کہتے ہیں اس کا نباتاتی نام Prunus Dometica ہے۔آلو بخارا گرمیوں کے موسم کا ایک خوش ذائقہ اور خوش نما پھل ہے جس کو کیا بڑے اور کیا چھوٹے سب ہی پسند کرتے ہیں۔آلو بخارے کو پکا کر بھی کھایا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کو سُکھا کر مختلف پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
آلو بخارا کا شربت بہت شوق سے پیا جاتا ہے اس کے علاوہ آلو بخارے کی چٹنی اور جام بھی نہایت ذائقہ دار ہوتے ہیں۔اور ہمارے ہاں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔آلو بخارا ایک کھٹا میٹھا پھل ہے۔جس کی تاثیر سردہ وتی ہے۔رنگت کے لحاظ سے آلو بخارا سرخی مائل گہرا ہوتا ہے۔

آلو بخارا پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران میں پایا جاتا ہے۔آلو بخارا میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن ای اور وٹامن کے پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،آئرن،پوٹاشیم،سوڈیم،فاسفورس ،زنک ،سلینیم اور میگنیشیم بکثرت پائے جاتے ہیں۔
آلو بخارے کے طبی فوائد:
٭ آلو بخارا قبض کشا ہے۔
٭ آلو بخارا خون کو صاف کرتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ آلو بخارا جلد اور چہرے کی شادابی کے لئے مفید ہے۔
٭ آلو بخارا بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔
٭آلو بخارا سرطان کے مریض کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭آلو بخارا جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭آلو بخارا دل کی دھڑکن کو معمول پہ لاتا ہے۔
٭آلو بخارا دماغ کو طاقت دے کر دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭آلو بخارا یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔
٭آلو بخارا صفرادی سر درد میں فائدہ مند ہے۔

٭آلو بخارا بلغم کا اخراج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے ۔
٭آلو بخارا بواسیر کے مریضوں کے لئے کھانا فائدہ مند ہے۔
٭آلو بخارا پیاس بجھاتا ہے۔
٭آلو بخارا گیس کو خارج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا جگر کو طاقت دیتا ہے۔
٭آلو بخارا گرمیوں کے بخار میں کھانا مفید ہے۔

قارئین! آپ نے دیکھا کہ آلو بخارے میں اﷲ تعالٰی نے ہمارے لئے کیا کیا فوائد چھپا رکھے ہیں ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ہم کسی بھی خطرناک بیماری سے بچ سکیں آپ اپنی زندگی میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ یہ طویل عمری کا سبب بنتے ہیں۔اﷲ تعالی ہم سب کو صحت و تندرستی عطا کرے آمین۔

Alubukhara Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alubukhara Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alubukhara Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19877 Views   |   08 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

آلو بخارہ کے 18 حیرت انگیز طبی فواائد

آلو بخارہ کے 18 حیرت انگیز طبی فواائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو بخارہ کے 18 حیرت انگیز طبی فواائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔