Panch Bemarion Ka Aik Hal ! Shehd

شہد کے فوائد

سائنس نے شہد کو غذا اور دوا کے طور پر عالم انسانیت کے لیے مفید قرار دیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی شہد کے عام استعمال کو اہمیت دی ہے اور جدید تحقیق سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ شہد عالمی سطح پر منفراد دوا ء ہے ، جو وائر س کو ختم کرتی ہے ۔
حالیہ تحقیق کے مطابق شوگر کے مریض معالج کے مشورے سے شہد استعمال کرسکتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ پھلوں ، پھولوں ، جڑی بوٹیوں و دیگر اشیاء پر تحقیق ہوئی تو مزید شہد کے فوائد بھی کھل کر سامنے آئے ، شہد غذا کے علاوہ جسمانی بیماریوں کی ایک قدرتی دوا ہے جس میں شفاء ہے ۔
شہد اللہ تعالی کی ایک چھوٹی سی مخلوق مکھی کا لعاب ہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں ، جو آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے ۔
شہد میں بہت سے کیمیاوی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں بعض معدنی نمکیات مثلاً فولاد، نحاس سوڈیم ، پوٹاشیم ، کیلشیم ، فاسفورس ، گندھک ، تانبا اور دیگر شامل ہیں ۔

زمانہ قدیم سے شہد کا استعمال اعضائے رئیسہ کے لیے دوا اور غذا دونوں اعتبار سے خاص ہے ۔ یہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔ یہ دل کے امراض ، بواسیر ، نزلہ ، زکام ، منہ کے چھالے ، معدہ کی کمزوری وزخم ، ضعف جگر، کھانسی ، دمہ ، پھیپھڑوں کی کمزوری ، نمونیہ ، خون کی کمی ، آشوب چشم سمیت بے شمار بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ شہد کی افادیت سے آگاہی آپ کو صحت مند بنانے اور خوبصورتی قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔

بچوں کو چھوٹی عمر ہی سے شہد کا استعمال ضروری ہوتا ہے ، تاکہ ان کی نشوونما اور پرورش تیزی کے ساتھ ہو۔
چونکہ شہد ہڈیوں کے بڑھنے میں مؤثر ہے (ہڈیوں اور دانتوں میں کیلشیم کی کمی شہد سے پوری ہوتی ہے )۔
اس کے علاوہ شہد کو درج ذیل امراض استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

امراض نزلہ :
چائے کی پتی کا قہوہ بنا کر چوتھائی لیموں کارس اور شہد حسب ضرورت ملالیں ، صبح وشام استعمال کریں ۔

اکسیر دمہ :
شہد میں کشتہ بارہ سنگھ ملا کر صبح و شام چٹائیں ۔
فلفل دراز ، ہڑ ، بہیڑہ کابرابر وزن سفوف بنا کر کھانے کے بعد مریض کو چٹائیں ۔

نمونیہ کے لیے :
شہد 12گرام میں جند بدستر ایک گرام باریک پیس کر ملائیں اور وقفہ وقفہ سے چٹائیں ۔

بچوں کے دانت آسانی سے نکلنے کے لیے :
شہد 12گرام میں سہاگہ بریاں ایک گرام بچے کو دن میں تین چار مرتبہ مسوڑھوں پر لگائیں ۔

موٹاپا دور کرنے کے لیے :
شہد ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پئیں ۔
شہد میں دار چینی کا سفوف ملا کر سوتے وقت استعما ل کریں ۔

Honey (Shehad) is very beneficial ingredient for maintaining the health and is using for boosting the memory power, there are too many uses of honey such as it is for the beauty care ( Manufactured many of skin care items by using honey ), and it is also use in the kitchen for making many of desserts. Here at KFoods, sharing an amazing health benefits that helps in boosting your health and maintain skin beauty as well. Check out best tips and recommendations from many of top experts at KFoods

Tags: Amazing Benefits of Honey Use of Honey for Beauty Shehad k Fawaid in Urdu

Panch Bemarion Ka Aik Hal Shehd

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Panch Bemarion Ka Aik Hal Shehd and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Panch Bemarion Ka Aik Hal Shehd to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urooj Kanwal  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   31382 Views   |   13 Feb 2019
About the Author:

Urooj Kanwal is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj Kanwal is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

Panch Bemarion Ka Aik Hal ! Shehd

Panch Bemarion Ka Aik Hal ! Shehd ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Panch Bemarion Ka Aik Hal ! Shehd سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔