ککڑی کھایئے صحت پایئے ۔۔ جانیئے ککڑی کھانے کے صحت سے متعلق چند حیران کُن فوائد

ککڑی ایک ایسی سبزی ہے جس کا ذائقہ پھیکا جبکہ مزاج ٹھنڈا ہوتا ہے جگر کے مسائل سے لے کر کمر درد تک ککڑی کے بےشمار فوائد ہیں جن کے بارے میں شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق روزانہ کم سے کم آدھا پاؤ ککڑی کھانا صحت کے لئے بہترین ہے اور اگر اسے دوپہر کے وقت کھایا جائے تو افادیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضوراکرمؐ پکی ہوئی کھجوریں اور ککڑی ایک ساتھ تناول فرماتے تھے آیئے اس کے فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔

• ککڑی کے حیرت انگیز فوائد

• خون کی روانی اور گرمی کو کم کرے

ککڑی کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے خون کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ خون کی گرمی بھی کم ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، یہ خون سے فاضل مادوں کا اخراج بھی ممکن بناتی ہے۔

• جگر کے لئے مفید

کیونکہ ککڑی کا مزاج ٹھنڈا ہوتا ہے اس لئے ککڑی کھانے سے جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اور جگر کو تسکین ملتی ہے جگر کے مسائل میں آرام آتا ہے۔

• گردے کے مسائل دور کرے

ککڑی کے بیج بےحد فائدے مند ہوتے ہیں ککڑی کے بیجوں کو پیشاب آور ہونے کی وجہ سے سوزاک، گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کے لئے استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔

• چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے

ککڑی کھانے میں صحت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد کے لئے بھی بہترین ہوتی ہے اگر اس کے بیجوں کو رگڑ رگڑ کر چہرے پر ملا جائے تو اس سے چہرے کی رنگت میں نکھار آتا ہے۔

• گرمی اور سوزش دور کرے

ککڑی کے استعمال کا سب سے بڑا مقصد زیادہ تر یہی ہوتا ہے کہ یہ جسم سے گرمی کا خاتمہ کرتی ہے موسم کی گرمی کے مضر اثرات کو دور کرتی ہے اس کے استعمال سے جسم کے اندرونی اعضاء کی سوزش دور ہوتی ہے، ککڑی کو کھانے کے لئے بہتر ہے کہ اس پر نمک اور کالی مرچ لگا کر کھایا جائے۔

• بخار دور کرنے کے لئے مفید

ککڑی کیونکہ سرد مزاج ہوتی ہے اس لئے ککڑی بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے اگر بخار میں ککڑی کھائی جائے تو بخار کم کرنے میں مدد کرتی ہے، تاہم ککڑی کھا کر پانی نہیں پینا چاہئے ورنہ ہیضہ ہونے کا خدشہ ہو جاتا ہے۔

Kakri Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kakri Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kakri Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6818 Views   |   29 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

ککڑی کھایئے صحت پایئے ۔۔ جانیئے ککڑی کھانے کے صحت سے متعلق چند حیران کُن فوائد

ککڑی کھایئے صحت پایئے ۔۔ جانیئے ککڑی کھانے کے صحت سے متعلق چند حیران کُن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ککڑی کھایئے صحت پایئے ۔۔ جانیئے ککڑی کھانے کے صحت سے متعلق چند حیران کُن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔