خواہش تھی، والدہ کے برقعے میں دفنائیں ۔۔ان مشہور سیاست دانوں کا اپنی والدہ کے لیے پیار، جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

پاکستانی سیاست دان اگرچہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت مشہور ہیں، تاہم ان کی زندگی میں بھی غم کا ایسا موقع آیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔آج آپ کو چند ایسے ہی مشہور سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے۔

شیخ رشید:

پاکستان کے معروف سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید اپنی والدہ سے کافی لگاؤ رکھتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے کئی تعویز گھول کر پلا دیے تھے، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ مجھ پر سایہ ہے۔ وہ وہ معصوم اور بیچاری عورت تھی۔

شیخ رشید اپنی والدہ کی ایک یاد کو تازہ کرتے ہوئے افسردہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے شک میری والدہ ان پڑھ تھی، مگر وہ ہم بچوں کو تیار کرتی تھی اسکول بھیجتی تھی سب کام کرتی تھی۔ آسان نہیں ہوتا ہے ایک عورت کے لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میری والدہ دڑبے والا برقع چھوڑ دیں۔

مگر والدہ کا کہنا تھا کہ اب میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، شرم آتی ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ میری والدہ کو اس برقع میں نظر نہیں آتا تھا مگر وہ پہنتی تھیں۔ وہ برقع میں نے سنبھال کر رکھا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنی والدہ کے برقع میں ہی دفنایا جاؤں۔

عمران خان:

عمران خان کی والدہ کا تعلق جھلندر کے علاقے بستی دانشمندہ سے تھا، نانا اور نانی کی رہائش جھلندر میں تھی۔ عمران خان کی والدہ نے جھلندر اسلامیہ کالج کی بنیاد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ خان صاحب کو اپنی ماں سے کافی لگاؤ تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ماں میرے لیے ایک خاص مقام رکھتی تھیں، انہوں نے مجھے سیاست، اسپورٹ سمیت ہر شعبے میں نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ مدد بھی کی۔

خان صاحب کہتے ہیں کہ ہم سب کا بطور مسلمان ایمان ہے کہ ہمیں ایک دن جانا ہے۔ مجھے افسوس اس بات کا ہے کہ میں اپنی ماں کی اس وقت مدد نہیں کر سکا جب وہ تکلیف میں تھیں، میں ان کی تکلیف کو کم نہیں کر سکا جب انہوں نے میری ہر تکلیف کو کم کیا۔ مجھے پتہ تھا میری ماں مجھ سے دور چلی جائیں گی، ایسی جگہ جہاں سے میں انہیں کبھی نہیں مل پاؤنگا۔

اس خیال نے میری زندگی تبدیل کر دی۔ جمائما سے متعلق میری ماں ڈر رہی تھیں، ان کا خیال تھا کہ یا تو جمائما عمران کو اپنے ساتھ لندن لے جائیں گی یا پھر کچھ دن پاکستان رہنے کے بعد تم دونوں دور ہو جاؤ گے، جبکہ یہ بھی ممکن تھا کہ عمران کی زندگی برباد نہ ہو جائے۔ کیونکہ عموما خاندان سے باہر اور مغربی لڑکیوں سے متعلق اس وقت سوچ کچھ مختلف تھی۔

مریم نواز:

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا اپنی والدہ سے ایک گہرا تعلق تھا، ویسے تو ہر ماں اور بیٹی کا رشتہ مظبوط ہوتا ہے مگر مریم نواز اور انکی والدہ کلثوم نواز کا رشتہ کافی مضبوط تھا۔

سیاسی جدوجہد ہو یا پھر گھریلو پریشانی، یا پھر والد کی گرفتاری کلثوم نواز اور مریم ایک دوسرے کے زخموں پر مرحم رکھتے نظر آئے ہیں۔ مریم ہر موقع پر اپنی والدہ کو نہ صرف یاد کرتی ہیں بلکہ یہ یادیں انہیں والدہ کی کمی شدید محسوس کراتی ہیں۔

پرویز مشرف:

پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف زہرہ فضل الٰہی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن میں ملازمت کرتی تھیں۔ پرویز مشرف اپنی والدہ سے بے حد متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ آخری وقت میں بھی وہ اپنی والدہ کو اپنے ساتھ رکھے ہوئے تھے اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دیتے تھے۔

پرویز مشرف ہر لمحہ اپنی والدہ سے بے حد متاثر ہوتے تھے، ان کی والدہ کے انتقال نے انہیں افسردہ کر دیا تھا۔ جنرل پرویز مشرف کی والدہ ان سے بے حد پیار کرتی تھیں۔

Khwahish Thi K Walda Ko Burqay Mein Dafnayn

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khwahish Thi K Walda Ko Burqay Mein Dafnayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwahish Thi K Walda Ko Burqay Mein Dafnayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2787 Views   |   17 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

خواہش تھی، والدہ کے برقعے میں دفنائیں ۔۔ان مشہور سیاست دانوں کا اپنی والدہ کے لیے پیار، جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

خواہش تھی، والدہ کے برقعے میں دفنائیں ۔۔ان مشہور سیاست دانوں کا اپنی والدہ کے لیے پیار، جو آپ بھی جاننا چاہیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواہش تھی، والدہ کے برقعے میں دفنائیں ۔۔ان مشہور سیاست دانوں کا اپنی والدہ کے لیے پیار، جو آپ بھی جاننا چاہیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔