بچے اللہ پاک کا خوبصورت تحفہ ہوتا ہے ۔ ان کی معصوم شرارتیں دیکھ کر انسان کے چہرے پر خوشی آ جاتی ہے۔تو بالکل اسی طرح انتہائی معصوم بچی کی کلاس روم کی یہ ویڈیو آپ کی تمام پریشانیاں اپنی مسکراہٹ سے ختم کر دے گی ، آئیے دیکھتے ہیں۔
جی ہاں تو یہ بچی افغانستان سے تعلق رکھتی ہے جو کہ اسکول میں پڑھائی کی غرض سے آئی تھی اس موقعے پر استاد نے اسے کہا کہ تم کھڑی ہو کر سب کے سامنے" اے بی سی" پڑھو جس پر وہ ہنستے ہنستے کھڑی ہو گئی اور بالکل بھی نہ تو شرمائی اور نہ ہی ڈری۔
بلکہ فر فر انگریزی کے حروف "اےبی سی" پڑھنا شروع کر دیے ، بنا کسی غلطی کے پوری انگریزی کے حروف تہجی پڑھے جس پر استاد بہت خوش ہوئے ، اسی وجہ سے بچی کے تمام کلاس فیلو کو کہا کہ اس کیلئے تالیاں بجاؤ تاکہ اس بیٹی کی حوصولہ افزائی ہو اور یہ اس کیلئے ایک تحفہ بھی ہے ۔بہرحال اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے اور بین لااقوامی میڈیا پر بھی اس بچی کی تریفیں ہو نے لگی ہیں ۔