فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں

فروزن کباب تو بہت کھائے ہیں اب فروزن کوفتے بھی بنانا سیکھ لیں تاکہ کوئی دعوت ہو یا جھٹ پٹ مہمانوں کی آمد آپ بھی جلدی سے ایک ساتھ کئی ڈشز بنا کر کھانے کی ٹیبل کو سجا سکیں، آج ہم آپ کو شیف کی بتائی ہوئی ترکیب بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ بھی جب دل چاہے اس وقت کوفتے بنا کر کھا سکتے ہیں۔

اجزاء

٭ 5 سے 6 چمچ بھنے ہوئے چنے،

٭ 6 سے 8 ثابت خشک لال مرچ،

٭ 2 ٹکڑے دار چینی،

٭ 3 بڑی الائچی،

٭ 10 سے 12 لونگ

٭ 1 چمچ ثابت زیرہ

٭ 1 چمچ ثابت دھنیا

٭ 1 چمچ ثابت کالی مرچ

٭ 750 سو گرام چکن بون لیس،

٭ 2 پیاز

٭ ایک چمچ ہرا دھنیا، لہسن ادرک کا پیسٹ

٭ ہرادھنیا

٭ پودینہ

٭ 1 چمچ گھی

٭ 1 چمچ لال مرچ

٭ 1 چمچ نمک

٭ 1 چمچ ہلدی

٭ آدھا پیکٹ کوفتہ مصالحہ

طریقہ:

٭ اگر آپ نے گوشت کا قیمہ بازار سے بنا ہوا خریدا ہے تو اس میں یہ تمام تر اجزات ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں اور اگر چکن کا گوشت ہے تو اس کو ہلکا سا ابال کر بلینڈر میں ان مصالحوں کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب ان کی گول گول گولیاں بنا کر اس پر آئل سپرے کرکے رکھ لیں۔

پھر ان کو ہلکا فرائی کرلیں اور اب ایک ڈش میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں اسکے بعد ایک پلاسٹک کی تھیلی پر آئل کا سپرے کریں اور یہ کوفتے اس میں رکھ کر ڈھک دیں اب فریزر میں رکھ لیں، اس طریقے سے یہ 1 ماہ سے زائد بالکل ٹھیک اور تازے بھی رہیں گے اور کھانے میں مزیدار بھی ۔

Frozen Kofta Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Frozen Kofta Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Frozen Kofta Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2653 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں

فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔