کیا آپ نے کبھی پان کی جڑ کا استعمال کیا ہے؟ جانیں پان جڑ کھانے کے چند ایسے حیران کن فوائد جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

پان جڑ کو خولنجان، کلیجن یا عام لفظوں میں پان کی جڑ کہا جاتا ہے،
جو کھانے میں لذیذ مگر تیز بو اور تیز ذائقہ رکھتی ہے، ماہرین کے مطابق یہ معدے کی بیماریوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے، ہاضمہ کو قوت دیتی ہے، معدہ، انتڑیوں اور دیگر اعضاء کو قوت بخشتی ہے۔
پان جڑ کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمیں کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی اب پان کے علاوہ پان جڑ کا بھی استعمال کر سکیں۔

پان جڑ کے حیرت انگیز فوائد

• معدے کے لئے مفید

پان جڑ ریاح کو خارج کرتی ہے اور قبض کو دور کرتی ہے، اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ معدے کی رطوبت کو جذب کرتی ہے اور کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

• درد میں مفید

پان جڑ کا ایک سب سے حیرت انگیز اور قیمتی فائدہ یہ ہے کہ اس کے استعمال سے عرقِ النساء کے درد میں آرام آتا ہے مرگی اور سردی کے موسم کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو دور کرتی ہے، سردی میں بار بار پیشاب آنے کو روکتی ہے اس کے استعمال سے کئی قسم کے درد اور تکلیف سے نجات ملتی ہے۔

• گلے کی سوزش اور امراض کے لئے مفید

پان جڑ کے استعمال سے ہکلاہٹ، بولنے میں رکاوٹ اور تکلیف، گلے کی سوزش، گلی کی تکلیف دور کرتی ہے، یہ آواز کو صاف کرتی ہے اور خشک کھانسی کو بھی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے پان کی جڑ کو عام طور پر کھانسی دور کرنے کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔اگر پان کی جڑ کو باریک پیس کر اس میں ادرک کا رس اور شہد ملا کر اس مکسچر کو کھایا جائے تو اس سے کھانسی دور ہوتی ہے، پان کی جڑ کو پیس کر اس کے پاؤڈر کو گرم پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو زکام دور ہو جائے گا۔

• گردے اور مثانے کے امراض کے لئے مفید

ماہرین کے مطابق پان جڑ کے استعمال سے گردے کی تکلیف اور امراض جبکہ مثانے کے امراض اور مسائل کو بھی دور کیا جا سکتا ہے، یہ گردوں کے لئے بےحد مفید ہے، گھریلو ادویات میں سے نہایت مفید چیز سمجھا جاتا ہے۔

• چہرے کی جلد کے لئے فائدے مند

پان جڑ صرف صحت کے لئے ہی نہیں بلکہ خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے پان جڑ کو پیس کر پانی میں ملا کر یا زیتون کے تیل میں ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے جھائیاں اور جھریاں دور ہوتی ہیں، کلیجن یعنی پان جڑ کو لیموں کے رس یا سادہ پانی پیس کر ہر روز تین دفعہ منہ پر لگانے سے سیاہ کھال اتر جاتی ہے اور اس کا مسلسل استعمال رنگ کو صاف کر دیتا ہے۔

• بخار میں مفید

پان جڑ کو دافع بخار ادویات کے ساتھ ملا کر کاڑھا بنا کر دینے سے بخار دور ہو جاتا ہے، اس کو پانی میں ابال کر بخار کے مریض کو پلانے سے بخار میں کمی آتی ہے۔

• بو سے نجات

پان کی جڑ کو منہ میں رکھنے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے اور ابٹن میں ملا کر جسم پر ملنے سے جسم کی بدبو دور ہوتی ہے نیز خوبصورتی بڑھتی ہے، ذیابطیس میں بھی پان جڑ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، نامردی دور کرنے والی ادویات میں پان جڑ کا استعمال کیا جاتا ہے یہ ان کی طاقت کو بڑھا دیتا ہے۔

Pan Jar Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pan Jar Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pan Jar Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   3539 Views   |   23 Dec 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

  • ,

کیا آپ نے کبھی پان کی جڑ کا استعمال کیا ہے؟ جانیں پان جڑ کھانے کے چند ایسے حیران کن فوائد جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ نے کبھی پان کی جڑ کا استعمال کیا ہے؟ جانیں پان جڑ کھانے کے چند ایسے حیران کن فوائد جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ نے کبھی پان کی جڑ کا استعمال کیا ہے؟ جانیں پان جڑ کھانے کے چند ایسے حیران کن فوائد جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔